غزہ میں 3 مسلمان ممالک کی افواج کی تعیناتی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
امریکی صدر کے پیش كردہ امن منصوبے کے مطابق، واشنگٹن، عرب شراکت داروں اور دیگر ممالک کے تعاون سے غزہ میں عارضی استحکام قائم کرنے کیلئے ایک فورس تشکیل دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پولیٹیکو نیوز ویب نے رپورٹ دی کہ مستقبل میں غزہ کی پٹی میں مبینہ طور پر استحکام قائم کرنے کے مقصد سے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی فورس میں انڈونیشیاء، آذربائیجان اور پاکستان کے شامل ہونے کا امکان ہے۔ اسی سلسلے میں امریکہ کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ ان ممالک نے ابھی تک باقاعدہ طور پر اس ذمہ داری کو قبول نہیں کیا، لیکن اس بارے میں مذاکرات پیشرفت کر رہے ہیں اور ان ممالک نے اس منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے پیش كردہ امن منصوبے کے مطابق، واشنگٹن، عرب شراکت داروں اور دیگر ممالک کے تعاون سے غزہ میں عارضی استحکام قائم کرنے کے لئے ایک فورس تشکیل دے گا۔
یہ فورس بھرتی ہونے والے فلسطینی پولیس اہلکاروں کی تربیت اور معاونت کرے گی۔ فورس کی تشکیل کا یہ عمل مصر اور اردن کے تعاون سے ہوگا۔ امریکہ نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ اس منصوبے کے تحت، غزہ میں کوئی امریکی فوجی دستہ تعینات نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے عبرانی میڈیا نے انڈونیشیاء کے صدر کے ممکنہ دورہ فلسطین کی اطلاعات دی تھیں۔ تاہم اس خبر کے کچھ ہی دیر بعد، انڈونیشیاء کی حکومت نے صیہونی میڈیا کی قیاس آرائیوں کی تردید کی۔ صیہونی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ انڈونیشیاء کے صدر، تل ابیب کے دورے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی، 30 خوارج ہلاک
پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشکیل میں آنے والے 30 خوارج ہلاک کردیے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کوفتنۃ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا، افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 30 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشتگردی پھیلانا تھا، یہ در اندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن اس وقت بھی جاری ہے اور مزید خوارجین کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج کا نوشکی سیکٹر میں افغانستان کو بھرپور جواب، غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
پاک فوج کی افغان طالبان فورسز کی جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانستان کی حدود میں تین کلومیٹر اندر واقع غزنالی پوسٹ تباہ کی گئی
افغان طالبان… pic.twitter.com/tMpn5M4cZh