ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: متحدہ عرب امارات نے ایونٹ میں جگہ بنا لی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے شاندار انداز میں کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایشین پیسیفک کوالیفائرز میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو اے ای نے ٹاپ تھری ٹیموں میں جگہ بنائی اور ورلڈ کپ میں اپنی شرکت یقینی بنا لی۔
یہ تیسری مرتبہ ہوگا کہ یو اے ای کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میدان میں اترے گی۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق اماراتی ٹیم نے حالیہ برسوں میں مسلسل بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے عالمی ایونٹس میں اپنی موجودگی کو مستحکم کیا ہے۔
کوالیفائرز مکمل ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والی 20 ٹیموں کا حتمی اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ یہ عالمی مقابلہ بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا بھر کی ٹیمیں چیمپئن بننے کے اعزاز کے لیے ایک دوسرے کے خلاف جوش و جذبے سے میدان میں اتریں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
پڑھیں:
سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا
سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا
یہ کامیابی ٹیم کے شاندار ورلڈ کپ سفر کا ساتواں اور مسلسل دوسرا باب ہے۔ عالمی مقابلے 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوں گے۔
فیصلہ کن معرکہ منگل کی شب جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے الانما اسٹیڈیم میں اردنی ریفری ادہم مخادمہ کی نگرانی میں کھیلا گیا۔
مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، مگر سعودی ٹیم کو برتری کے اصول کی بنیاد پر اگلے مرحلے کا اعزاز حاصل ہوا۔
پہلے ہاف میں صالح ابو الشامات اور فراس البريکان نے 20ویں اور 25ویں منٹ میں عمدہ کوششیں کیں، تاہم گول نہ ہو سکا۔
دوسرے ہاف میں البريکان، مصعب الجوير اور سالم الدوسري نے کئی مواقع پیدا کیے مگر قسمت نے یاوری نہ کی۔
میچ کے آخری لمحات میں حسان تمبكتي نے ایک یقینی عراقی گول روک کر ٹیم کو سہارا دیا، جبکہ گول کیپر نواف العقيدی نے شاندار دفاع کرتے ہوئے اس کامیابی کو یقینی بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آج سے آغاز، اس بار قیمتیں کیا رکھی گئیں؟
یوں سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر اپنے حوصلے، نظم و ضبط اور ٹیم ورک سے دنیا کو متاثر کرتے ہوے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سعودی فٹ بال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی کرلیا وی نیوز