data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251017-2-2

حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر)سندھ فوڈ اتھارٹی حیدراباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اسد جہانگیر نے اپنے دفتر واقع جی او ار کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فوڈ اتھارٹی کسی کے کاروبار کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتی تاہم عوام کی صحت اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت برتی نہیں جائیگی کاروباری حضرات از خود معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ ڈاکٹر اسد جہانگیر نے کہاکہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے ایک ماہ کے دوران حیدرآباد کے ایک بڑے ہوٹل سمیت 44 کارروائیاں میریٹ پر کی ہیں جن پر26 لاکھ 72 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا اور اب تک 27 لائسنس کی انہوں نے سالانہ تجدید کی ہے تاجربرادری کو لائسنس کا اجرا کیا جائے گا جرمانے کے حامل افراد اپنی اصلاح کرلیں تو جرمانہ معاف بھی کیا جاسکتا ہے حفظان صحت پر کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جائے گا ۔ڈاکٹر اسد جہانگیر نے کہاکہ سندھ فوڈ اتھارٹی سے جو ماضی میں شکایت رہی ہیں انہیں ایڈریس کیا جارہا ہے ہم فوڈ اتھارٹی کو کرپشن فری کرنا چاہتے ہیں افسر یا عملے کا کوئی فرد کرپشن میں ملوث ہواتو انہیں براہ راست اطلاع کریں ہر جگہ کالی بھیڑیں موجود ہوتی ہیں فوڈ اتھارٹی میں کسی قسم کی کرپشن اور کاروباری حضرات کے ساتھ زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائیگا اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ وزیر خوراک اور ڈائریکٹر جنرل کی انہیں سخت ہدایات ہیں کہ حیدرآباد کے عوام کو معیاری اشیا فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ڈاکٹر اسد جہانگیر نے کہاکہ ان پر کسی قسم کا کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے انہیں حیدرآباد کی تاجر برادری اور ادارے کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ڈاکٹر اسد جہانگیر نے کہاکہ شہر میں غیر معیاری دودھ کی فروخت کو روکنے کے لیے شہر کے داخلی راستوں پر ناکے قائم کیے جائیں گے جہاں دودھ کا معیار چیک کیا جائے گا۔ ڈاکٹر اسد جہانگیر نے کہاکہ تعیناتی کے بعد ان پر بھی الزامات لگائے گئے سوشل میڈیا پر منفی کردار ادا کرنے والوں کو ایکسپوز کریں گے ۔ڈاکٹر اسد جہانگیرنے کہاکہ اس کوتاہی کو ہم تسلیم کرتے ہیں کہ حیدرآباد کے عوام اور کاروباری حضرات کو مؤثر آگاہی فراہم نہ کرسکے مستقبل قریب میں چیمبرز اور بڑی تاجر انجمنوں کے ساتھ آگاہی سیمینار منعقد کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو معیاری اشیا کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی جاسکے اس کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کو میڈیا کا تعاون درکار ہوگا تاہم مسائل کے حل کے لیے ان کا دفتر صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلا ہوا ہے۔

راصب خان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فوڈ اتھارٹی باد کے

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف