پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا انوویشن اور سرحد پار اسٹارٹ اپ سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق وزیر مملکت برائے آئی ٹی شہازہ فاطمہ خواجہ اور متحدہ عرب امارات کی وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکریٹری عمر سوینۃ السویدی کے درمیان ابوظہبی میں جاری GITEX 2025 کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔

ملاقات کے دوران شہازہ فاطمہ خواجہ نے پاکستان کے "ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ”، "نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر”، نان کیش معیشت، سمارٹ گورننس اور مصنوعی ذہانت (AI) کے انضمام سے متعلق حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس کے چیف کمپیٹیٹیو نیس آفیسر، ماسیمو فالچیونی سے بھی ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری، اختراعات کے فروغ، اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان-یو اے ای شراکت داری کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اشتہار

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

دبئی: وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ ٹیک ڈیسٹینیشن پویلین کا افتتاح کررہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251014-08-36

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • گوگل کا بھارت میں 15 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق
  • ایکسپینڈ نارتھ اسٹار 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح، پاکستانی اسٹارٹ اپس کی شاندار نمائش
  • دبئی میں جائٹیکس کا انعقاد، پاکستان اور امارات میں ڈیجیٹل تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کمپنیوں کو اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی قیادت میں پاکستان پویلین کا افتتاح  
  • وزیر پٹرولیم کا دورہ‘ روس کے ساتھ تیل‘ گیس میں تعاون بڑھانے کا عزم
  • دبئی: وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ ٹیک ڈیسٹینیشن پویلین کا افتتاح کررہی ہیں
  • ترکیہ اور آذربائیجان کے اسپیکرز کی صدر زرداری سے ملاقات، سہ فریقی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق