کراچی میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا، عوام پریشان
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔اسکیم 33، صفورا، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا میں پانی کا بحران ہے۔دوسری جانب کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن K-II کی 48 انچ قطر کی متاثرہ رائزنگ مین لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے جمعرات کے روز متاثرہ رائزنگ مین لائن پر جاری مرمتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ انجینئرز اور تکنیکی عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ دورے کے دوران سی او او واٹر کارپوریشن نے حکام کو ہدایت کی کہ پانی کی فراہمی کو جلد بحال رکھنے کے لیے مرمتی اور بحالی کے تمام کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انجینئر اسداللہ خان نے کہا کہ واٹر کارپوریشن شہریوں کو پانی کی فراہمی میں تعطل کے باعث ہونے والی تکالیف پر معذرت خواہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے اور مستقبل میں فراہمی آب کے نظام کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں پانی
پڑھیں:
کراچی میں صاف پانی اور نکاسی آب نظام کیلئے 85.5 ارب روپے مختص کیے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا 10 کھرب روپے سے زائد کا ریکارڈ ترقیاتی حجم ہے، کراچی میں صاف پانی اور نکاسی آب نظام کے لیے 85.5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ترقیاتی پورٹ فولیو 26-2025ء کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کے فور، حب، اسٹارم واٹر ڈرین اوردیگر کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں تاکہ کام بروقت ہو۔ 293 واٹر، سینی ٹیشن اور میونسپل سروسز اسکیمیں منظور ہو چکی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیو یارک نے نیا نوجوان میئر چنا ہے، کراچی نے بھی نوجوان میئر چنا، کراچی کی تبدیلی نیویارک تک پہنچ گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو تمام اسکیموں کے بروقت فنڈ ریلیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ پینے کے پانی اور سیوریج نظام کی توسیع کے لیے شہری اور دیہی علاقوں کی اسکیموں کا بھی جائزہ لیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تقویت والے انفرااسٹرکچر کی تعمیر ہماری ترجیح ہے۔ کورنگی کاز وے برج، انڈر پاسز اور لیاری ٹرانسفارمیشن منصوبے تکمیل کے قریب ہیں
انہوں نے کہا کہ ایس پی ایچ ایف سیلاب متاثرین کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ہے، گھروں کی تعمیر کے لیے 14 لاکھ ادائیگیاں اور 10 لاکھ پلینتھ مکمل ہو چکے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کے منصوبے سے 9 لاکھ خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق ملے۔ سڑکیں، نہریں، چھوٹے ڈیم، تعلیم، صحت، زراعت اور سماجی تحفظ شامل ہیں۔
اجلاس میں شہروں اور دیہی علاقوں میں سڑکوں اور کنیکٹیویٹی میں بہتری کے لیے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ورکس اینڈ سروسز کے 620 روڈ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔