سندھ حکومت کا دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کیلئے تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ حکومت کا دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اکتوبر کو ہونے والی چھٹی کا اطلاق صرف ہندو ملازمین پر ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتاسمجھتی ہے، ڈاکٹر رمیش کمار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (آن لائن)پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ سرپرست اعلی پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا کہنا تھاکہ؛ محب وطن پاکستانی ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتاسمجھتی ہے ۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ، اشتعال انگیز ، بچگانہ اور احمقانہ ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمارنے کہا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے ، دنیا میں سرحدیں جذباتی نعروں یا تقریروں سے تبدیل نہیں ہوتیں، ہمیں فخر ہے کہ بٹوارے کے وقت قائداعظم کی کہنے پر ہمارے بڑوں نے نقل مکانی کا ارادہ ترک کیا۔ پاکستان ہندو کمیٹی نے حکومت سے بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سفارتی سطح پر سخت نوٹس کا مطالبہ کیا۔