امید ہے مغویوں کی رہائی کے موقع پر اسرائیل میں موجود رہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اتوار کو مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور انہیں امید ہے کہ مغوی افراد کی رہائی پیر یا منگل تک ہو جائے گی، جس وقت وہ اسرائیل میں موجود ہوں گے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ غزہ سے کسی کو زبردستی نہیں نکالا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کے امن منصوبے پر تمام فریقین کی رضامندی سے اتفاق ہوا ہے، اور وہاں بین الاقوامی فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے۔
فن لینڈ کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مغویوں کی واپسی کی توقع پیر یا منگل کو ہے، اور غالب امکان ہے کہ وہ اُس وقت اسرائیل میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اتوار کو روانگی کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اس دورے کے منتظر ہیں۔
یرغمالیوں کی رہائی کے بعد کے اقدامات سے متعلق سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رہائی کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
جب صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا اسرائیل آئندہ ایک سال میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہو جائے گا، تو ٹرمپ نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
نوبل امن انعام سے متعلق سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد انہوں نے عالمی سطح پر آٹھ تنازعات کے حل کے معاہدے کروائے، جن میں غزہ میں ہونے والا جنگ بندی معاہدہ سب سے اہم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
فائل فوٹو۔جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔