اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے وزیرِاعظم نیتن یاہو کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا گیا تو ان کی پارٹی حکومت گرانے کے لیے ووٹ دے گی۔

اتمار بن گویر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ غزہ امن معاہدے کی مخالفت کرتے ہیں، کیونکہ ایسے کسی معاہدے کی حمایت نہیں کی جا سکتی جس کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر نیتن یاہو کی حکومت نے حماس کے وجود کو برقرار رہنے دیا تو ان کی پارٹی اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لے گی۔

سیاسی ماہرین کے مطابق بن گویر کی یہ دھمکی نیتن یاہو حکومت کے لیے ایک بڑا سیاسی دباؤ ہے، جو پہلے ہی اندرونی مخالفت اور عالمی تنقید کا سامنا کر رہی ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیتن یاہو

پڑھیں:

اسرائیل نے مزید 24 فلسطینی قتل کر دیئے، حماس کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل

غزہ (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ بھر میں فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے، جس میں کم از کم 24 فلسطینی شہید ہو گئے، حماس نے اسرائیلی جارحیت پر امریکا سے مداخلت کی اپیل کر دی۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے تازہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، حملوں میں 87 افراد زخمی بھی ہوئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ شمالی غزہ شہر میں ایک کار پر ہوا، جس کے بعد وسطی دیر البلح اور النصیرات پناہ گزین کیمپ میں مزید حملے کیے گئے، غزہ شہر میں ڈرون حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے، العشیفا ہسپتال کے ایم ڈی رامی مہنّا کے مطابق یہ حملہ رِمال محلے میں ہوا۔

دیر البلح میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں کم از کم تین افراد، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، ہلاک ہوئیں، عینی شاہد خالد ابو حطب نے بتایا کہ دھماکا بہت طاقتور تھا، میں نے باہر دیکھا تو دھواں پورے علاقے کو ڈھانپ رہا تھا، کچھ نظر نہیں آ رہا تھا، میں نے اپنے کان ڈھانپے اور خیمے میں موجود دوسرے لوگوں سے بھاگنے کا کہا، ’جب دوبارہ دیکھا تو احساس ہوا کہ میرے پڑوسی کے گھر کی اوپری منزل غائب تھی۔

النصیرات میں اسرائیلی حملہ ایک رہائشی عمارت پر بھی لگا، عینی شاہد انس السلول نے کہا کہ وہ اپنے گھر میں بیٹھے تھے کہ اچانک میزائل نے ان کے پڑوسی کے گھر کو نشانہ بنایا، ہم زخمیوں کو لے کر ہسپتال پہنچے، وہاں زخمی بھی تھے اور لاشیں بھی، اور گلی میں ہر شخص ملبے سے اٹا ہوا تھا۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق 10 اکتوبر کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیل اس کی کم از کم 497 مرتبہ خلاف ورزی کر چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں 342 شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے، ہم جنگ بندی کے معاہدے کی اسرائیلی قبضے کی جانب سے جاری سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس سے قبل فلسطینی گروہ حماس نے اسرائیل پر من گھڑت بہانوں کے تحت جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور امریکا، مصر اور قطر سمیت ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کی، گروہ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل جنگ بندی کے تحت مقرر کردہ سرحدی خطوط سے مغرب کی جانب تجاوز کر رہا ہے اور معاہدے میں طے شدہ حدود کو تبدیل کر رہا ہے۔

حماس نے کہا کہ ’ہم ثالثوں سے فوری مداخلت اور ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی اپیل کرتے ہیں، ہم امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے اور اسرائیل کو معاہدے کی پابندی پر مجبور کرے، اور اس کی جانب سے جنگ بندی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو روکے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے حملوں میں دو سال کے دوران کم از کم 70 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں کم از کم 20 ہزار بچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی؛ اسرائیلی فوج کے چیف اور وزیر دفاع آپس میں جھگڑ پڑے
  • اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے میں ناکامی پر تین جرنیل برطرف کر دیے
  • غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بات چیت کے لیے حماس کا اعلیٰ سطح وفد قاہرہ پہنچ گیا
  • کوئی بھی بین الاقوامی طاقت حماس کو غیر مسلح نہیں کر سکتی، صیہونی وزیر
  • نتین یاہو انتخابات کو موخر کرنا چاہتا ہے، یائیر لیپڈ
  • غزہ لبنان نہیں ہے‘‘ حماس نے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی
  • اسرائیل نے مزید 24 فلسطینی قتل کر دیئے، حماس کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل
  • کیا ظہران ممدانی نیتن یاہو کو گرفتار کرینگے؟ ٹرمپ، ممدانی ملاقات نے سب واضح کر دیا
  • ٹرمپ اور ممدانی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، نیتن یاہو کی گرفتاری پر کیا بات ہوئی؟
  • کیا ظہرانی ممدانی نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے؟ ٹرمپ، ممدانی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے سب بتا دیا