Jasarat News:
2025-12-02@08:51:46 GMT

تاریخ کا فیصلہ کیا؟ مذاکرات یا جنگ؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251017-03-8

 

شاہنواز فاروقی

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ایک بار پھر سیاست دانوں کی طرح دھڑلے سے پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوںنے کہا کہ دہشت گردی میں اضافے کی مختلف وجوہات ہیں جن میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا ایک نکتہ یہ بھی تھا کہ اس حوالے سے ایک بیانیہ بنایا جائے گا مگر ایسا بیانیہ کبھی نہ بن سکا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کی جاتی ہے لیکن کیا ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے۔ اگر دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے ہیں تو پھر جنگیں کبھی نہ ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ سرور کونینؐ پھر غزوۂ بدر میں جنگ نہ کرتے۔ (روزنامہ جسارت 11 اکتوبر 2025ء)

اقبال نے کہا تھا:

ہو حلقۂ یاراں تو بریشم کی طرح نرم

رزمِ حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن

مگر پاکستانی جرنیلوں کی تاریخ یہ ہے کہ حریف طاقت ور ہو تو وہ مذاکرات کی بات کرتے ہیں لیکن حریف کمزور ہو تو وہ جنگ پر اصرار کرتے ہیں۔ تاریخ کا پورا سفر ہمارے سامنے ہے۔ اس سفر میں مذاکرات، بات چیت اور مکالمے نے بڑے بڑے تاریخی تغیراّت کو جنم دیا ہے اور جنگ نے بہت کم مسائل کو حل کیا ہے۔ پاکستان کی تخلیق کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ پاکستان کے مطالبے کو قائداعظم جیسا سیاسی رہنما میسر تھا چنانچہ قائداعظم نے حصول پاکستان کے کسی بھی مرحلے پر جنگ و جدل برپا کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے انگریزوں سے بھی مکالمہ کیا اور ہندو اکثریت سے بھی گفت و شنید کی۔ قائداعظم 1940ء سے 1947ء تک کے کسی بھی مرحلے پر جنگ کرتے تو پاکستان کی تخلیق ناممکن ہوجاتی۔ چنانچہ قائداعظم نے دلیل کو رہنما بنا کر پاکستان کا مقدمہ لڑا اور انہوں نے تن تنہا یہ مقدمہ جیت کر دکھادیا۔

اس کے برعکس جرنیلوں کی تاریخ یہ ہے کہ وہ طاقت ور حریفوں کی قوت سے لرزہ براندام رہے ہیں۔ جنرل ایوب نے 1965ء میں بھارت سے جنگ لڑی۔ جنرل احمد شریف چودھری کی دلیل کو مان لیا جائے تو جنرل ایوب کو کبھی بھارت کے ساتھ جنگ بندی نہیں کرنی چاہیے تھی بلکہ انہیں کشمیر کے حصول اور بھارت کی مکمل تباہی تک بھارت کے ساتھ جنگ جاری رکھنی چاہیے تھی کیونکہ ہمارا بیانیہ یہ تھا کہ بھارت جارح ہے مگر جنرل ایوب نے نہ صرف یہ کہ جنگ بندی قبول کرلی بلکہ وہ تاشقند میں بھارت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بھی بیٹھ گئے۔ 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں ہمارے 90 ہزار فوجیوں نے نہایت شرمناک انداز میں بھارت کے آگے ہتھیار ڈال دیے۔ ظاہر ہے یہ کام انہوں نے خود نہیں کیا بلکہ ہتھیار ڈالنے کا حکم انہیں جرنیلوں نے دیا تھا۔ جنرل احمد شریف چودھری کی دلیل کو دیکھا جائے تو پاکستان کے 90 ہزار فوجیوں کو بھارت سے لڑتے ہوئے مرجانا چاہیے تھا مگر انہیں بھارت کے آگے ہتھیار نہیں ڈالنے چاہئیں تھے۔ لیکن پاکستان کے جرنیلوں نے 90 ہزار فوجیوں سے بھارت کے آگے ہتھیار ڈالوائے۔ اس سے بھی بدتر بات یہ ہوئی کہ جرنیلوں نے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو مجبور کیا کہ وہ قیدیوں کی رہائی کے لیے بھارت سے شملہ میں ’’مذاکرات‘‘ کریں۔ اور ذوالفقار علی بھٹو نے شملہ میں بھارت سے مذاکرات کیے۔ جنرل احمد شریف چودھری کی دلیل کے مطابق تو یہ ایک شرمناک بات تھی۔

جنرل پرویز مشرف ’’کارگل کے ہیرو‘‘ تھے۔ انہوں نے کارگل ایجاد کیا تھا اور انہوں نے کارگل میں بھارت کے سیکڑوں فوجیوں کو پھنسا دیا تھا۔ مگر کارگل کا یہی ہیرو کچھ عرصے بعد بھارت سے مذاکرات کو بھیک مانگتا ہوا پایا گیا اور بالآخر ایک دن وہ آیا جب وہ آگرہ میں بھارت کے ساتھ ’’مذاکرات‘‘ کرتے ہوئے پائے گئے۔ جنرل احمد شریف چودھری کی دلیل اور اصول کے اعتبار سے یہ یقینا ایک شرمناک منظر تھا۔

جرنیلوں کی ’’بہادری‘‘ اور ’’جنگ پسندی‘‘ کا یہ واقعہ ہمیں ممتاز دانش ور اور جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر خورشید احمد نے خود سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ 1980ء کے اوائل میں خانہ کعبہ کے سائے میں جنرل ضیا الحق اور مقبوضہ کشمیر کے رہنمائوں کا ایک اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں جنرل ضیا الحق نے کشمیریوں سے کہا کہ اگر آپ اپنی تحریک کو مسلح بنا لیں اور اسے تحرّک کی بلند سطح پر لے آئیں تو پھر پاکستان مقبوضہ کشمیر میں فوج داخل کردے گا۔ خورشید صاحب کے بقول جب کشمیریوں نے اپنی تاریخ کے برعکس مسلح جدوجہد شروع کردی اور اسے تحرّک کی بلند سطح پر لے آئے تو انہوں نے جنرل ضیا الحق کو ان کا وعدہ یاد دلایا۔ اس کے جواب میں جنرل ضیا الحق نے فرمایا کہ ہم کشمیر کے لیے پاکستان کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ اس کے برعکس جنرل ضیا الحق بھارت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ گئے اور ان کے دور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر مذاکرات کے 8 ادوار ہوئے۔ اور یہ واقعہ تو کل ہی کی بات ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا ’’خصوصی اسٹیٹس‘‘ ختم کیا تو پاکستان کے دو درجن سے زیادہ صحافیوں نے جنرل باجوہ سے کہا کہ پاکستان کو فوجی سطح پر کچھ کرنا چاہیے۔ جنرل باجوہ نے جو جواب دیا وہ ہم جیسے ’’لاعلم‘‘ فرد تک پہنچا تو بھارت تک بھی ضرور پہنچا ہوگا کہ جنرل باجوہ نے صحافیوں سے کہا کہ ہمارے پاس تو ٹینکوں میں پٹرول ڈالنے کے بھی پیسے نہیں۔ ہم بھارت سے جنگ نہیں کرسکتے۔ جنرل احمد شریف چودھری اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟۔

پاک امریکا تعلقات کی تاریخ بھی ہمارے سامنے ہے۔ نائن الیون کے بعد امریکا نے دھمکی دی کہ اگر پاکستان نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو ہم پاکستان کو پتھر کے دور میں داخل کردیں گے۔ اس کے جواب میں جنرل پرویز کو کہنا چاہیے تھا کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ہم بھی امریکا کو سبق سکھادیں گے مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ جنرل پرویز نے امریکا کی دھمکی پر کھڑے کھڑے سارا پاکستان امریکا کے حوالے کردیا۔ ہمیں یاد ہے کہ امریکا نے 2011ء میں سلالہ پوسٹ پر حملہ کرکے پاکستان کے دو درجن فوجیوں کو شہید کردیا۔ پاکستان کو چاہیے تھا کہ وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیتا مگر پاکستان نے کچھ دنوں کے لیے افغانستان میں امریکا اور ناٹو کی سپلائی لائن کاٹ دی۔ کچھ دنوں کے بعد پاکستان امریکا کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ گیا اور بات آئی گئی ہوگئی۔ افسوس کہ اس موقع پر بھی جرنیلوں نے مذاکرات پر جنگ کو ترجیح نہیں دی۔

جرنیلوں کی ’’ایک تاریخ‘‘ تو یہ تھی۔ جرنیلوں کی ’’دوسری تاریخ‘‘ یہ ہے کہ وہ کسی اور کو کیا خود اپنی ہی کمزور قوم کو طاقت کے زور پر بار بار فتح کرتے رہتے ہیں۔ بنگالی قوم کا 56 فی صد تھے۔ چنانچہ انہیں پاک فوج کے اندر 56 فی صد کی سطح پر موجود ہونا چاہیے تھا مگر پاکستانی جرنیلوں نے 1947ء سے 1962ء تک ایک بنگالی کو بھی فوج میں داخل نہ ہونے دیا۔ پنجابی آبادی کا 25 فی صد تھے مگر وہ فوج میں 75 فی صد تھے۔ پشتون آبادی کا 5 فی صد تھے مگر وہ فوج کا 20 فی صد تھے۔ 1962ء کے بعد فوج میں بنگالیوں کو لینے کا عمل شروع ہوا مگر 1971ء میں جب پاکستان دولخت ہوا تو فوج میں بنگالیوں کی موجودگی 8 سے 10 فی صد تھی حالانکہ وہ آبادی کا 56 فی صد تھے۔ 1970ء میں بالغ حق رائے دہی کی بنیاد پر انتخابات ہوئے تو شیخ مجیب کی عوامی لیگ اکثریتی پارٹی بن کر ابھر آئی۔ چنانچہ اقتدار شیخ مجیب کو مل جانا چاہیے تھا مگر جنرل یحییٰ خان نے ایسا کرنے کے بجائے بنگالیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ جرنیلوں کو ’’دوستوں‘‘ اور ’’اتحادیوں‘‘ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسا نہیں ہے۔ جرنیلوں کو ’’دوستوں‘‘ اور ’’اتحادیوں‘‘ کی نہیں ’’ایجنٹوں‘‘ کی ضرورت ہوتی ہے۔ چنانچہ 1971ء کے بحران میں جرنیلوں نے البدر اور الشمس کے نوجوانوں کو اپنا دوست اور اتحادی نہیں ایجنٹ سمجھا۔ ایسا نہ ہوتا تو جرنیل البدر اور الشمس کے نوجوانوں کو مکتی باہنی کے رحم و کرم پر نہ چھوڑتے۔ مشرقی پاکستان میں بہاریوں کی آبادی نے پاک فوج کا ساتھ دیا مگر جرنیلوں نے انہیں بھی اپنا ’’دوست‘‘ اور ’’اتحادی‘‘ نہیں اپنا ’’ایجنٹ‘‘ سمجھا۔ جرنیل انہیں اپنا ’’دوست‘‘ اور ’’اتحادی‘‘ سمجھتے تو فوج بہاریوں کو کبھی تنہا نہ چھوڑتی اور بہاری آج بھی بنگلا دیش کے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی نہ بسر کررہے ہوتے۔ آج جرنیل طالبان کی شکایت کررہے ہیں، طالبان بھی جرنیلوں کی ’’ایجاد‘‘ تھے۔ انہیں تسلیم کرانے کے لیے جرنیلوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کہا تھا کہ یہ ’’ہمارے بچے‘‘ ہیں۔ مگر اصل بات یہ ہے کہ جرنیلوں نے طالبان کو بھی کبھی اپنا ’’دوست‘‘ اور ’’اتحادی‘‘ نہیں سمجھا۔ انہوں نے طالبان کو اپنا ’’ایجنٹ‘‘ سمجھا۔

طالبان کیا پاکستانی جرنیلوں نے گل بدین حکمت یار تک کو اپنا ’’دوست‘‘ اور ’’اتحادی‘‘ سمجھنے کے بجائے اپنا ’’ایجنٹ‘‘ سمجھا۔ چنانچہ تاریخ کے ایک خاص دور میں گلبدین اور پاکستان کے تعلقات بھی خراب رہے۔ بدقسمتی سے جرنیلوں کو پاکستانی سیاست تک میں ’’اتحادی‘‘ درکار نہیں ہوتے۔ انہیں ’’ایجنٹ‘‘ درکار ہوتے ہیں۔ کبھی بھٹو صاحب جنرل ایوب کے ایجنٹ تھے اور وہ جنرل ایوب کو ڈیڈی کہا کرتے تھے۔ مگر پھر ایک وقت آیا کہ جنرل ضیا نے بھٹو کو جھوٹے مقدمے میں پھانسی پر لٹکا دیا۔ میاں نواز شریف بھی کبھی جرنیلوں کے ’’ایجنٹ‘‘ تھے۔ آج شہباز شریف اور آصف زرداری جنرل عاصم منیر کے ’’دوست‘‘ اور ’’اتحادی‘‘ نہیں ان کے ’’ایجنٹ‘‘ ہیں۔ چنانچہ ممکن ہے کہ آنے والے کل میں ان کے تعلقات بھی جرنیلوں سے خراب ہوجائیں۔

شاہنواز فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارت کے ساتھ جنرل ضیا الحق میں بھارت کے بھی جرنیلوں پاکستان کو جرنیلوں کی مذاکرات کی سے مذاکرات پاکستان کے جرنیلوں نے جنرل ایوب چاہیے تھا فی صد تھے نے کہا کہ بھارت سے انہوں نے یہ ہے کہ فوج میں تھا کہ کے لیے سے کہا

پڑھیں:

سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا، بھارت کا خواب خواب ہی رہے گا: شرجیل انعام میمن

بھارت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے، شرمیل میمن — اسکرین گریب

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے بھارت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے، بین الاقوامی سطح پر اکیلا ہوتا جا رہا ہے۔ سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا بھارتی وزیر دفاعی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے قبل بھارت نے ایک حرکت کی تھی، ان کے ابھیندن کا جہاز گرایا اور چائے پلائی۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پھر حرکت کی لیکن اسے شرمندگی کا سامنا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت رقبے، آبادی و وسائل کے لحاظ سے کافی بڑا ملک ہے جبکہ پاکستان وسائل کم ہونے کے باجود کافی عرصے سے دہشتگردی سے لڑ رہا ہے، ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ہماری افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اسے عبرت ناک شکست دی، جس کے بعد بھارت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہے، بین الاقوامی سطح پر بھارت اکیلا ہوتا جارہا ہے۔ اس لیے اس طرح کے شوشے چھوڑتے رہیں گے لیکن سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا۔ بھارتی وزیرِ دفاعی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ بھارت کا خواب خواب ہی رہے گا۔

’پی ٹی آئی کو مشورہ دونگا کہ اپنی لڑائی عدالتوں میں لڑیں‘

انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی قید و بند میں بھی پاکستان کے خلاف بیان نہیں دیا، جس طرح کی صعوبتیں پیپلز پارٹی نے برداشت کی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، ان کا ناخن بھی نہیں ٹوٹا مگر انہوں نے چِلانا شروع کردیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل سے رپورٹس آرہی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، اچھا کھا رہے ہیں، چھوٹی سی 2 ڈھائی سال کی جیل میں آپ دشمنوں سے مدد مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی ملک کے مسائل ملک میں ہی رکھے۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کو مشورہ دونگا کہ اپنی لڑائی عدالتوں میں لڑیں۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی سیاسی قربانیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جس طرح قربانیاں دیں ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، یہ واحد پارٹی ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کےلیے قربانی دی۔ قائدِ عوام نے اپنی جان کی فکر نہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، قائد عوام نے پاکستان کو ایک متفقہ آئین دیا، جس میں ہر چیز کا علاج موجود ہے۔ آئین میں صوبوں کا ایک طریقہ کار موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی پاکستان کے لیے کئی اچھے کام کیے، پاکستان میں آج تک ایسا دور نہیں رہا جس میں سرکار نے غریبوں کو گھر دیے ہوں، ملک میں توانائی کا مسئلہ تھا، شہید بینظیر بھٹو نے تھر پروجیکٹ شروع کیا۔ پیپلزپارٹی نے دوبارہ اپنی حکومت میں اس منصوبہ کو بحال کیا۔

شہید محترمہ کی شہادت پر صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، جو جماعتیں اقتدار میں ہوتی ہیں ان کی باتیں الگ ہوتی ہیں۔ پیپلزپارٹی حکومت میں ہو یا نہ ہو مگر اس نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ کن کن جماعتوں کے بیانیے اور نظریے تبدیل ہوتے رہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری جس طرح اقتدار میں آئیں، بلاول ایسے نہیں آئیں گے، بلاول عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئیں گے۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کراچی کی تباہی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی دبئی سے آگے تھا یہ حقیت ہے، یہ تباہ کیوں اور کیسے ہوا؟ کراچی کو پلان کے ذریعے بانی ایم کیو ایم کے حوالے کیا گیا، کراچی میں ہتھیار، ہیروئین کلچر آیا، بھتے کی پرچیاں، بوری بند لاشیں دی گئیں، کراچی میں چائنہ کٹنگ کی گئی، ان چیزوں نے شہر کو تباہ کر دیا، اب کراچی بہتر ہو رہا ہے، کچھ وقت بعد کراچی بہت بہتر ہوگا۔

شرجیل میمن نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کا کہا کہ آپ گندم امپورٹ کر رہے ہیں مگر اپنے کسانوں کو سبسڈی نہیں دے رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کسانوں کے لیے آواز اٹھائی۔ ہم ملک کی ترقی، اداروں اور کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی کا 58 واں یوم تاسیس ہے، کل 100 سے زائد جگہوں پر جلسے کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک تحفظ آئین کی حکومت سے مذاکرات کے لیے شرائط پیش
  • اسپیکر کی مذاکرات کی پیشکش، تحریک تحفظ آئین نے نکات پیش کردیے
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذاکرات کے لئے حکومت کو شرائط پیش کردیں
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے شرائط پیش کردیں
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان، حکومت سے مذاکرات کیلئے شرائط پیش
  • گورنرخیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان، پارٹی کا فیصلہ قبول کروں گا، فیصل کنڈی
  • پارلیمنٹ میں آ کر بات کریں، صدر زرداری کا پی ٹی آئی کو مشورہ کتنا قابلِ عمل ہے؟
  • بھارت خواب دیکھنا چھوڑ دے، سندھ قیامت تک پاکستان کا حصہ رہے گا، شرجیل میمن
  • پاکستان سے ہزیمت آمیز شکست، بھارت کا روس سے مزید ایس-400 میزائل خریدنے کا فیصلہ
  • سندھ تاقیامت پاکستان کا حصہ رہے گا، بھارت کا خواب خواب ہی رہے گا: شرجیل انعام میمن