حیدرآباد، اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے تحت سردار شہداء قدس و انقلاب اقصیٰ کانفرنس‘ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہید سید حسن نصراللہ کے افکار سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد، بصیرت اور عملی جدوجہد کے پہلوؤں پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی اور شہید مقاومت کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک و اصغریہ خواتین کے زیر اہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے حیدرآباد کے بتول ہال میں ’سردار شھداءِ قدس و انقلاب اقصیٰ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر مولانا سید باقر عباس زیدی، اصغریہ تحریک کے چیئرمین انجینئرز سید حسین موسوی، خانہ فرہنگ ایران حیدرآباد کے ڈائریکٹر آغا رضا پارسا، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی جنرل سیکریٹری رمضان علی انقلابی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا مختار احمد امامی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد علی جروار، عیسائی مذہبی رہنما ڈاکٹر ڈینیل فیاض (Dean of Hyderabad region, Diocesan Secretary)، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی صدر سیدہ خوشبو عباس موسوی، اے ایس او حیدرآباد کے صدر فہد مہدی مہدوی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہید سید حسن نصراللہ کے افکار سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد، بصیرت اور عملی جدوجہد کے پہلوؤں پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی اور شہید مقاومت کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کیا۔ کانفرنس میں مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا عمران علی دستی، اصغریہ تحریک کے سابق مرکزی صدور سید پسند علی رضوی، شہزاد رضا، اصغریہ اسٹونٹس کے سابقہ مرکزی صدور سید فرمان علی رضوی، محمد یاسین عارفی سمیت کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات، خواتین و مرد حضرات نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اصغریہ تحریک
پڑھیں:
راولپنڈی: محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد
راولپنڈی:وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ، فیملی اور بچوں سے ملاقات کی۔
محسن نقوی اور طلال چوہدری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
محسن نقوی نے شہید کی والدہ اور اہل خانہ کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے، شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے، شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور سرمایۂ افتخار ہیں، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔
شہید کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو شہادت کی بڑی سعادت نصیب ہوئی، میرے بیٹے نے ملک کا پرچم بلند کیا۔ شہید کی والدہ نے عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی حفاظت کیلئے ان کے دونوں پوتے بھی پاک فوج میں شامل ہوں گے۔
محسن نقوی اور طلال چوہدری نے شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید چند روز قبل اورکزئی میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے تھے۔