اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے۔
وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا۔
مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس بھی سیل کر دیا گیا۔
مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو اور مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی۔ یوسی لیول دفتر ٹی ایل پی شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو بھی سیل کیا گیا۔
مسجد ممتاز قادری، گاؤں اٹھال، سملی ڈیم روڈ بھار کہو اور جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بھارہ کہو سیل کر دی گئی۔
یوسی 14 دفتر ٹی ایل پی، مسجد و مدرسہ ٹی ایل پی واقع سیری چوک پھلگراں سیل کر دی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اور امریکا کے روابط سے پاک چین دوستی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، چینی دفتر خارجہ
چین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کان کنی کے حوالے سے تعاون کبھی بھی چین کے مفادات یا پاک چین تعاون کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں
دوست ملک چین نے ان میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے نایاب زمینی معدنیات کے نمونے امریکا کو بھیجے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے منگل کے روز ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ وضاحت دی جس میں پاکستان کی جانب سے امریکا کو چینی ٹیکنالوجی کے ذریعے نایاب معدنیات بھیجنے کی خبروں کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ انہوں نے ان رپورٹس کو بے بنیاد، گمراہ کن یا دونوں ممالک کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قیادت کی جانب سے امریکی قیادت کو دکھائے گئے نمونے اصل میں پاکستان میں خریدے گئے قیمتی پتھروں کے نمونے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رپورٹس یا تو گمراہ کن ہیں، یا من گھڑت ہیں یا پھر چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں۔
پاکستان امریکا کان کنی تعاون پر چین کی نظرلن جیان نے بتایا کہ پاک امریکا کے کان کنی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے چین اور پاکستان رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نے بیجنگ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اس کا امریکا کے ساتھ یہ تعاون کبھی بھی چین کے مفادات یا پاک چین تعاون کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔
نایاب معدنیات پر چین کی نئی برآمدی پابندیاںترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ چین کی جانب سے حال ہی میں نایاب معدنیات اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کی برآمد پر لگائی گئی پابندیوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے اسے چین کی حکومت کا ایک جائز اقدام قرار دیا جس کا مقصد برآمدی کنٹرول کے نظام کو بہتر بنانا اور عالمی ذمہ داریوں کی تکمیل کرنا ہے۔
پاک چین تعلقات آزمودہ اور ناقابل شکستلن جیان نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جن کی آہنی دوستی وقت کی کسوٹی پر پوری اتری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے کلیدی مفادات سے متعلق امور پر اعلیٰ سطح کا اسٹریٹجک اعتماد اور قریبی رابطہ رکھتے ہیں۔
امریکا کو پاکستانی نایاب معدنیات کی مبینہ ترسیلیہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے امریکا کی میزوری میں واقع کمپنی یو ایس اسٹریٹجک میٹلز کو پہلی بار نایاب معدنیات اور دیگر قیمتی دھاتیں برآمد کی ہیں۔
دریں اثنا چین نے 10 اکتوبر کو نایاب معدنیات اور متعلقہ ٹیکنالوجیز پر اپنی برآمدی پابندیوں میں نمایاں توسیع کا اعلان کیا۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین عالمی سپلائی چینز پر اپنی گرفت مضبوط کر رہا ہے اور امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
نئی برآمدی پابندیاں 8 نومبر سے نافذ ہوں گی جو کہ امریکا چین تجارتی معاہدے کی موجودہ مدت ختم ہونے سے صرف 2 دن قبل ہے۔ ان پابندیوں میں نایاب معدنیات کی تیاری اور علیحدگی کی ٹیکنالوجی، مصنوعی ہیروں کے پاؤڈر، سنگل کرسٹل، ڈائمنڈ وائر اور متعلقہ مواد کی برآمد شامل ہے۔
چین اس وقت دنیا میں نایاب معدنیات کی 60 فیصد سے زائد پیداوار، لیتھیئم اور کوبالٹ کی تقریباً 70 فیصد ریفائننگ اور بیٹری گریڈ گریفائٹ کی 90 فیصد سے زائد فراہمی پر کنٹرول رکھتا ہے۔
یہ تمام عناصر اعلیٰ صنعتی پیداوار اور دفاعی ٹیکنالوجیز میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں جس سے چین کو اس میدان میں عالمی برتری حاصل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک امریکا تعلقات پاک چین تعلقات پاکستان چین معدنیات