data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) ترجمان تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ مشرف کریم کے مطابق تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے تحت دو روزہ سندھ تعلیمی کانفرنس 18۔19 اکتوبر ہفتہ۔ اتوار ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالٰہیار کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونے جارہی ہے۔ تعلیمی کانفرنس کا آغاز 18 اکتوبر بروز ہفتہ تا 19 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر تک جاری رہے گا۔ سندھ تعلیمی کانفرنس سے مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم، چیئرمین مجلس فکر و ماہر تعلیم راؤ جلیل احمد، جوائنٹ ڈائریکٹر اینڈ ہیڈ آف ICMA انٹرنیشنل حیدرآباد کیمپس محمد حسین اجمیری، ائر مارشل طاہر رانجھا پرنسپل ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالٰہیار، رفیعہ ملاح ریجنل ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز، محمد فاروق فرحان، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ، محمد کاشف سعید ماہر تعلیم و سماجی شخصیت کراچی، امام الدین شوقین معروف سماجی شخصیت و سابق سینیٹر، ڈاکٹر معروف بن رؤف ڈائریکٹر شعبہ ہائر ایجوکیشن فورم تنظیم اساتذہ کراچی پروفیسر رئیس احمد منصوری صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ و دیگر ماہر تعلیم، اسلامی اسکالر کانفرنس کے شرکا سے خطاب کریں گے۔ دو سندھ تعلیمی کانفرنس میں مختلف سیشن ہوںگے۔ کانفرنس میں اساتذہ کے لیے ٹریننگ ورکشاپ، اوپن سیشن مشاعرہ، مختلف موضوعات پر لیکچر، ملٹی میڈیا پریزنٹیشن، مذاکرہ طلبا و قائدین کے سیشن ہوںگے۔ سندھ تعلیمی کانفرنس اساتذہ کی فلاح و بہبود، تعلیم، تربیت اور تہذیبی اقدار کے اعتبار سے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ تعلیمی کانفرنس

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا