وزیر اعظم کا گورنر سندھ سے حلیم اور نہاری کھانے کی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
وزیر عظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات میں حلیم اور نہاری کھانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیر اعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں غزہ امن معاہدہ میں شرکت پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے حلیم اور نہاری کھانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر گورنر سندھ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ چلیں پھر کراچی کی ایک مشہور نہاری کھانے ساتھ چلتے ہیں۔
واضح رہے کہ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، امین الحق و دیگر بھی شریک تھے۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم کو مصر میں "عزہ امن معاہدہ" میں شرکت پر مبارک باد دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نہاری کھانے گورنر سندھ
پڑھیں:
اسحاق ڈار، چینی سفیر ملاقات، تاجکستان ہلاکتوں پر اظہار افسوس
اسلام آباد(نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، خطے کے اہم امور پر تبادلہ خیال۔ اسحاق ڈار نے تاجکستان میں تین چینی شہریوں کی المناک ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلام آباد میں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارسے چینی سفیرجیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے چین میں حالیہ تباہ کن آتشزدگی سے جانوں کے ضیاع پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں چین کےساتھ مکمل یکجہتی کےساتھ کھڑا ہے،ملاقات میں دوطرفہ تعاون، حالیہ علاقائی اوربین الاقوامی پیشرفت پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔