Express News:
2025-12-01@00:02:17 GMT

ٹیپ بال ہی دراصل کرکٹ کی اصل بنیاد ہے: گورنر سندھ

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ٹیپ بال ہی دراصل کرکٹ کی اصل بنیاد ہے، کراچی سمیت پورے ملک کی گلی کوچوں میں ٹیم بال کرکٹ کھیلی جاتی ہے، میں گورنر نہ ہوتا تو ٹیپ بال کا آرگنائزر ہوتا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیپ بال کھیلنے کا جنون عروج پر ہے۔ملک میں ٹیپ بال کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین نے کہا کہ رواں سال ہونے والی پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ اگلے برس انٹرنیشنل سطح پر ہوگی۔کراچی اور حیدرآباد میں ٹیپ بال ٹیموں کا ہونا خوش آئند ہے۔ اسٹریٹ سے اسٹیڈیم تک کا سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، اس میں ہر کوئی اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور تمام انتظامیہ ٹیپ بال کے فروغ میں بھرپور تعاون اور مدد کرے گی،چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ ٹیپ بال مقابلوں کو 114 سے زائد ممالک میں براہ راست دیکھنا بھی پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔

اس موقع پر لیگ کے چیف آرگنائزر زوہیر نصیر،سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد ،سابق ٹیسٹ کرکٹرز ہارون رشید اور توصیف احمد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیپ بال

پڑھیں:

سکندر رضا پاکستان کے دورے سے خوش، بہت جلد واپس آنے کی خواہش

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے پاکستان کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سکندر رضا نے کہا کہ ہماری میزبانی کرنے پر پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Thank you Pakistan ???????? and @TheRealPCB for hosting us.

We all thank you for your hospitality and the love you all shared with us

We shall be back again in sha Allah

Khuda Hafiz#visitzimbabwe #alhamdulillah pic.twitter.com/ltZcbkitmJ

— Sikandar Raza (@SRazaB24) November 29, 2025

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جس طرح محبت کا اظہار کیا گیا اس پر ہم سب شکر گزار ہیں، ہم بہت جلد واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیا تھا۔

ٹرائی نیشن سیریز میں زمبابوے کی ٹیم سری لنکا کے خلاف صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کرسکی تھی اور انہیں 3 میچز میں پاکستان اور سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں صرف کہتے ہیں کریں گے، محمد زبیر
  • سکھر: جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو اظہار تعزیت کے بعد دعا کررہے ہیں
  • دیکھنا یہ ہے کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ کون ہے: گورنر سندھ
  • گورنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا امکان؛ فیصل کریم کا لاعلمی کا اظہار
  • سکندر رضا پاکستان کے دورے سے خوش، بہت جلد واپس آنے کی خواہش
  • پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں انکے ساتھ کھڑا ہے، گورنر سندھ
  • سندھ میں آئندہ ہفتے سے نوکریاں دینے کا اعلان
  • گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیراعلیٰ کا کردار نہیں، ہم سے نہیں پوچھا جاتا، مراد علی شاہ
  • گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیر اعلیٰ کا کردار نہیں، ہم سے نہیں پوچھا جاتا، مراد علی شاہ
  • گورنر سندھ کو ہٹانا ناممکن تو نہیں، لیکن اتنا آسان بھی نہیں