آصف زرداری سے ملاقات کے بعد ن لیگ اور پی پی کی بیان بازی کا ماحول ٹھنڈا ہوچکا ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں کوئی بھی غیر قانونی افغان شہری مقیم ہے تو حکومت اس کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے، کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں اور گرفتاری کے بعد کئی افراد کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی ایک ہنس مکھ انسان اور اچھے پارلیمینٹرین تھے اور سندھ اسمبلی کے بیلنس اسپیکر رہے، اسپیکر کے طور پر ان کی خدمات بہترین رہی ہیں، یہ ان کے لواحقین کے لیے انتہائی دکھ کی گھڑی ہے، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ سکھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ نوابشاہ میں پی ایم ایل این کے اعلی سطح کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی اور ملاقات کے بعد دونوں جانب سے بیان بازی کا ماحول ٹھنڈا ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچے میں امن و امان اسی وقت بحال ہوگا جب سندھ اپنے اور پنجاب اپنا کچہ علاقہ ایک ساتھ آپریشن کے ذریعے کنٹرول کریں گے، کیونکہ ایک ساتھ آپریشن ہونے کی صورت میں جرائم پیشہ عناصر کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، باہمی کوششوں کی ضرورت ہے اور ہماری کوشش ہے کہ پنجاب حکومت بھی ایک ساتھ آپریشن کرے، سندھ حکومت نے ایک اقدام اٹھایا ہے کہ جو ڈاکو رضاکارانہ طور پر سرنڈر کرے گا اسے ایک الگ طریقے سے ڈیل کیا جائے گا، بھلائی یہی ہے کہ ڈاکو خود رضاکارانہ طور پر سرنڈر کریں تاکہ کسی پولیس مقابلے کا شکار نہ ہوں، سب کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی کوشش ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں کوئی بھی غیر قانونی افغان شہری مقیم ہے تو حکومت اس کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے، کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں اور گرفتاری کے بعد کئی افراد کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا، غیر ملکی تارکین وطن کے بارے میں حکومت کی بالکل واضح پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے تمام برادر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے اور ہر دور میں پاکستانی حکومتوں نے افغانستان کی مدد کی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جب آپ کسی کی پراکسی بنیں گے اور آپ کے نمائندگان دوسرے ملک میں بیٹھ کر ہمارے معصوم شہریوں پر حملے کروائیں گے تو پاک افواج کے جوابی اقدامات سب کے لیے پیغام ہیں کہ ہم پرامن لوگ ہیں مگر پاکستان کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی شروع کرے گا تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا، البتہ پاکستان کبھی شروعات نہیں کرے گا لیکن اختتام ضرور کرے گا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی سے سکھر تک فاسٹ ٹرین چلانے کی خواہاں ہے اور اس کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے مذاکرات کر رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن نے نے کہا کہ کے بعد کرے گا
پڑھیں:
لندن والے بانی نے کراچی کو بوری بند لاشوں، بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہ دیا، شرجیل میمن
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا، کراچی میں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاش کلچر آیا لیکن اب کراچی کا کچرہ اٹھایا جا رہا ہے اور پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا اور لندن والے بانی نے کراچی کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی اقتدار میں آنے کی سوچ اور انداز الگ ہوتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری جب بھی وزیر اعظم بنیں گے تو عوامی طاقت سے بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی کی بنیاد کو اٹھاون سال پورے ہو رہے ہیں پورے ملک میں 100 سے زائد جگہوں پر پیپلز پارٹی کے اجتماعات کیے جا رہے ہیں اور ملک بھر میں اسکرینوں کے ذریعے بلاول بھٹو کا خطاب براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سوچ ہمیشہ جمہوری رہی ہے پیپلز پارٹی کا بیانیہ اور جدوجہد ہمیشہ اس ملک کے لیے رہی ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ کس کی شیروانی بن رہی ہے، معلوم نہیں گورنر کی تبدیلی وفاقی حکومت کا معاملہ ہے۔ عمران خان سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہوا ہے، وہ جیل میں اچھا کھانا کھا رہے ہیں اور تمام سہولیات حاصل ہیں لیکن آپ شروع دن سے ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں عمران خان پر جیل میں کوئی تشدد نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا، لندن والے بانی نے کراچی کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ مزید کہا کہ کراچی میں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاش کلچر آیا لیکن اب کراچی کا کچرہ اٹھایا جا رہا ہے اور پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔