نماز جنازہ میں صوبائی وزرا کے علاوہ ارکانِ اسمبلی، پارٹی رہنما، سرکاری افسروں، صحافیوں، علما کرام اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مرحوم کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج خان درانی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گڑھی یاسین میں ان کی رہائش گاہ درانی ہاؤس گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ شرکت کی۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزرا کے علاوہ ارکانِ اسمبلی، پارٹی رہنما، سرکاری افسروں، صحافیوں، علما کرام اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مرحوم کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

نمازِ جنازہ کے بعد آغا سراج خان درانی کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ کے موقع پر درانی ہاؤس گراؤنڈ اور اس کے اطراف میں ہزاروں کی تعداد میں سوگوار موجود تھے، مرحوم کے اہلِ خانہ، دوست احباب، پیپلزپارٹی کے کارکنان اور علاقے کے عوام نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔ واضع رہے آغا سراج خان درانی گزشتہ ایک ماہ سے کراچی کے نجی ہسپتال میں برین ہیمرج کے باعث زیرعلاج تھے، جہاں وہ انتقال کر گئے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

اسلام آباد، گزشتہ مہینے پاکستان میں 3ہزار 161نئی کمپنیاں رجسٹرڈ(companies registerd) ہوئیں جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 97 ہزار 239 تک پہنچ گئی۔ ڈیجیٹلائزیشن کے باعث 99.9 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر کی گئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق صوبائی اور علاقائی لحاظ سے مئی کے دوران سب سے زیادہ ایک ہزار 643 کمپنیاں پنجاب میں رجسٹر ہوئیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 596 اور سندھ میں 479 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔

خیبر پختونخوا میں 260، گلگت بلتستان میں 112 اور بلوچستان میں 71 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کا سیکٹر سرفہرست رہا، جہاں آئی ٹی میں سب سے زیادہ 598 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

اس کے بعد ٹریڈنگ میں 503 ، سروسز سیکٹر میں 404 ، رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن میں 303 جبکہ سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 206 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی۔ مئی میں 17 ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔

مزید پڑھیں:بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز

چین سرفہرست رہا جہاں کے نواسی شیئر ہولڈرز نے کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپ حاصل کی۔ تمام غیر ملکی کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ تیرہ کروڑ چورانوے لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں خواتین ووٹرز کا وزن بڑھ گیا، متعدد حلقوں میں نتائج پر اثر انداز ہوں گی
  • داتا دربار کے نذرانوں میں کروڑوں کا غبن کرنے والے 5 افسران کو سزا
  • کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار