نماز جنازہ میں صوبائی وزرا کے علاوہ ارکانِ اسمبلی، پارٹی رہنما، سرکاری افسروں، صحافیوں، علما کرام اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مرحوم کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج خان درانی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گڑھی یاسین میں ان کی رہائش گاہ درانی ہاؤس گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ شرکت کی۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزرا کے علاوہ ارکانِ اسمبلی، پارٹی رہنما، سرکاری افسروں، صحافیوں، علما کرام اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مرحوم کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

نمازِ جنازہ کے بعد آغا سراج خان درانی کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ کے موقع پر درانی ہاؤس گراؤنڈ اور اس کے اطراف میں ہزاروں کی تعداد میں سوگوار موجود تھے، مرحوم کے اہلِ خانہ، دوست احباب، پیپلزپارٹی کے کارکنان اور علاقے کے عوام نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔ واضع رہے آغا سراج خان درانی گزشتہ ایک ماہ سے کراچی کے نجی ہسپتال میں برین ہیمرج کے باعث زیرعلاج تھے، جہاں وہ انتقال کر گئے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ملازمت پیشہ خواتین و طالبات کیلئے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دیدی، شرجیل میمن

اپنے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے، اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کیلئے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے، اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی، 15 لاکھ لوگوں کے اکاؤنٹس کھولے جا چکے، مزید 6.5 لاکھ گھروں کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے اب تک 10 لاکھ افراد کیلئے روزگار کے ذرائع پیدا ہوئے ہیں، جبکہ 9 لاکھ خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق دیئے جا چکے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں صاف پانی اور نکاسی آب کیلئے 85.5 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، شہریوں کو جلد سہولیات کی فراہمی کیلئے کے فور، حب، اسٹارم واٹر ڈرین اور KWSSIP-II جیسے اہم منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ اپنے ترقیاتی ایجنڈے پر پہلے سے زیادہ توجہ دے رہی ہے، واٹر، سینی ٹیشن اور میونسپل سروسز کی 293 اسکیمیں منظور ہو چکی ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام منصوبوں کی بروقت فنڈ ریلیز یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں، شہری اور دیہی علاقوں میں سڑکوں اور رابطہ نظام کی بہتری پر تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ اب تک 620 روڈ منصوبوں کا خود جائزہ لے چکے ہیں۔ سینیئر وزیر نے کہا کہ کورنگی کاز وے برج، انڈر پاسز اور لیاری ٹرانسفارمیشن منصوبہ تکمیل کے قریب ہی، 970 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی بھی جاری ہے۔ سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے لئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور 25 ارب روپے کے رینیوایبل انرجی اقدامات پر کام شروع ہو چکا ہے، سندھ حکومت کا وژن ریزیلینس، خوشحالی اور مساوات پر مبنی ہے، اسی مقصد کے تحت صوبے بھر میں ترقیاتی سرگرمیاں بھرپور رفتار سے جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر: ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلے میں کانسٹیبل جہانزیب شہید،نماز جنازہ اداکردی
  • حکومت کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں صرف کہتے ہیں کریں گے، محمد زبیر
  • بلدیہ عظمیٰ میں سابق اخوت گروپ کے رہنما و کونسلر مظفر قریشی انتقال کرگئے
  • الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ‘شرجیل
  • آغا سراج درانی کی بیٹی کی پاکستان واپسی کی درخواست منظور، عدالت میں پیش ہونے کا حکم
  • ملازمت پیشہ خواتین و طالبات کیلئے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دیدی، شرجیل میمن
  • ملائیشیا میں ٹریفک کے خوفناک حادثات، دو پاکستانی نوجوان جاں بحق
  • ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری، شرجیل میمن
  • آغا سراج درانی کی بیٹی کی پاکستان واپسی کی درخواست منظور، عدالت میں پیش ہونے کا حکم
  • آغا سراج درانی کی بیٹی کی پاکستان واپسی کی درخواست منظور، عدالت میں پیش ہونے کا حکم