وفاقی حکومت کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیحات میں شامل ہے؛ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ، وزیر وفاقی تعلیم و فنی تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار ،امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیر زادہ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر
پڑھیں:
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چودھری سے مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحمید حسن ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سیف اللہ