data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ٹاؤن کے دفتر میں ایک تعارفی اجلاس منعقد کیا، جس میں تمام شعبوں کے ڈائریکٹرز اور افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیئر ڈائریکٹر انتظامیہ شمونہ صدف، اسٹاف افسر محمد علی، ڈائریکٹر صفائی مشتاق خان، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عبیدالرحمن، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایم ای ڈی، ڈائریکٹر باغات اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے کہا کہ وہ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کے ساتھ مل کر قدم بہ قدم عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہامیں نیو کراچی کے عوام کی سہولت اور ٹاؤن کی بہتری کے لیے چیئرمین صاحب کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کروں گا۔ ہمارا مقصد عوام کو صاف ستھرا ماحول، بہتر سڑکیں، روشن گلیاں اور بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے پر خصوصی توجہ دی جائے گیاس موقع پر سینیئر ڈائریکٹر شمونہ صدف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے تمام ڈائریکٹرز تجربہ کار اور محنتی ہیں، اور نئے میونسپل کمشنر کی رہنمائی میں بہترین ٹیم ورک کے ذریعے نمایاں نتائج حاصل کیے جائیں گے۔ اْنہوں نے کہاہم سب کمشنر صاحب کی قیادت میں عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے اور ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کریں گے۔اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جہاں تمام افسران نے ٹاؤن کی بہتری اور عوامی سہولتوں کے لیے بھرپور تعاون اور لگن کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میونسپل کمشنر نیو کراچی

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش