ہادی بخش کلہوڑو اور صفدر حسین رضوی کے اعزاز میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ ایمپلائزسوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر صفدر حسین رضوی کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب سیسی ہیڈآفس میں منعقد کی گئی۔ جس میں کمشنر سیسی صفدرحسین رضوی کو سیسی کے افسران کی جانب سے باوقار انداز میں الوداع کیا گیا۔ واضح رہے کہ صفدرحسین رضوی کا حال ہی میں سیکرٹری ٹو گورنر سندھ تبادلہ ہوا ہے۔ تقریب میں نئے آنے والے کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو، وائس کمشنر سکندر بلوچ، میڈیکل ایڈوائزر سعادت میمن ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ غلام دستگیر، ڈائریکٹر میڈیکل ایڈمنسٹریشن دانش علی کاظمی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن وکیل الدین کمال شاہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز وسیم جمال اور دیگر ڈائریکٹرز و افسران نے بھی شرکت کی۔ صفدرحسین رضوی کی الوداعی تقریب میں شریک افسران اور عملہ نے ان کی خدمات کو سراہا اور قیادت کی تعریف کی۔ شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صفدرحسین رضوی نے اپنے دور میں ادارے کی کاکردگی بہتر بنانے اور محنت کشوں کو سیسی کی سہولیات کی فراہمی کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بطور کمشنر سیسی صفدر حسین رضوی نے دورانِ قیادت اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں، جس سے سیسی کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی۔ اس موقع پر صفدرحسین رضوی نے کہا کہ سیسی محنت کشوں کی فلاح و بہبود کا ادارہ ہے اور اس کا براہ راست تعلق محنت کش طبقے سے ہے۔ آپ لوگوں کو عوام کی خدمت کا براہ راست موقع ملتا ہے۔
افسران نے نئے تعینات ہونے والے کمشنر ہادی بخش کلہوڑو کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ آپ کی قیادت، وژن اور تجربہ ہمارے ادارے کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ آپ کے آنے سے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور کام کی شفافیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ ادارے کی ترقی، بہتری اور محنت کشوں کی خدمت مزید بہتر ہوسکے گی۔ آخر میں صفدرحسین رضوی کو سیسی کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صفدرحسین رضوی
پڑھیں:
سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
کراچی:سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں تفتیشی افسر نے 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔
سٹی کورٹ نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو 7 دن کی مہلت دے دی۔
تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر ورک نے عدالت سے کہا کہ بیانات مکمل نہیں ہوئے لہٰذا تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک، فائربریگیڈ، سول ڈیفنس اور کے ایم سی افسران کے بیان ریکارڈ کر لیے ہیں۔
مزید پڑھیںسانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد
سانحہ گل پلازہ کیس: سرکاری اداروں نے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
تفتیشی افسر کے مطابق فائر بریگیڈ کے اس فائر آفیسر کا بیان ریکارڈ کیا ہے، جو پہلی گاڑی کے ساتھ گل پلازہ پہنچا تھا۔ تنویر پاستا، عمار اسماعیل، امین، رمضان، نعمت اللہ اور 11 سالہ حذیفہ کا بیان پہلے ہی ریکارڈ ہوچکا ہے۔
ڈی ایس پی عامر ورک نے 8 سرکاری اداروں کے سربراہوں کو خطوط لکھے ہیں۔