حیدر آباد میں تمباکو نوشی پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
سٹی 42: ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے تمباکو نوشی پر پابندی عائد کردی گئی
حیدر آباد میں ڈسٹرکٹ امپلیمینٹیشن و مانیٹرنگ کمیٹی برائے تمباکو کنٹرول کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ انسدادِ تمباکو نوشی اور غیر تمباکو نوش افراد کے تحفظ آرڈیننس 2002 پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفیکشن کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، ریسٹورانٹ، شاپنگ مالز، اسپتال اور دیگر عوامی مقامات پر پر نو اسموکنگ کے بورڈز آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔عوامی یا تجارتی مقامات پر ایش ٹرے یا کسی بھی قسم کے تمباکو نوشی میں معاون آلات رکھنا ممنوع ہوگا۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
تمام دفاتر، ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر بنائے گئے مخصوص اسموکنگ ایریاز کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے کہا اس پابندی کا اطلاق ہر اُس مقام پر ہوگا جو عوام کے لئے کھلا ہے،یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور اگلے حکم تک برقرار رہیں گے.
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تمباکو نوشی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔