لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) برطانیہ میں خواتین کو ایک چیریٹی رن میں شرکت سے روکنے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ دوڑ لندن کے ایک پارک میں مشرقی لندن کی مسجد کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔برطانوی وزیر برائے کمیونٹیز اسٹیو ریڈ نے اس فیصلے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقام پر خواتین کو مردوں کے ساتھ دوڑنے سے روکنا افسوسناک ہے۔

یہ چیریٹی رن مسجد کی سالانہ پانچ کلومیٹر فنڈ ریزنگ تقریب تھی، اشتہار میں واضح کیا گیا کہ یہ دوڑ صرف مردوں، ہر عمر کے لڑکوں اور 12 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لیے ہے۔برطانوی اخبارکی رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید شروع ہوئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ایکوئیلٹی اینڈ ہیومن رائٹس کمیشن اس معاملے کی تحقیقات کرے کہ آیا یہ اقدام برطانیہ کے مساواتی قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیو ریڈ نے کہا، میں اس واقعے پر کسی کی طرح حیران اور افسردہ ہوں، یہ ناقابلِ قبول ہے کہ خواتین کو عوامی تفریحی دوڑ سے روکا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر EHRC نے قانون کی خلاف ورزی ثابت کی تو اس کے نتائج اور سزائیں ہوسکتی ہیں۔مسجد انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ خواتین کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیتی ہے اور کمیونٹی کی ضروریات کو سمجھنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم انہوں نے اتوار کے مخصوص ایونٹ سے متعلق براہ راست وضاحت نہیں دی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواتین کو

پڑھیں:

طالبان کی نیت امن لانے کی نہیں ،تنازع کو بڑھانے کی ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں افغان طالبان در حقیقت بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تو بھرپور جواب ملے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اگر افغانستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی جاری رہی تو پاکستان کو جواب دینا پڑے گا اور وہ اس اختیار کو استعمال کرے گا۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ 48 گھنٹے کا سیز فائر ہے لیکن اگر اس کی خلاف ورزی سامنے آئی تو پھر ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے فیصلے اور کارروائیاں بھارت سے اسپانسر ہو رہے ہیں، کابل حکومت اس وقت دہلی کی پراکسی وار لڑ رہی ہے۔خواجہ آصف نے واضح الفاظ میں کہا کہ طالبان کی نیت امن لانے کی نہیں بلکہ تنازع کو بڑھانے کی ہے، افغانستان جو ٹینک دکھا رہا ہے وہ ہمارے پاس موجود ہی نہیں اور یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ ایسا جھوٹا دعویٰ کیوں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

معلوم نہیں انہوں نے یہ ٹینک کس کباڑی سے حاصل کیا۔وزیر دفاع نے بتایا کہ بعض دوست ممالک کی جانب سے گفت و شنید کی بات کے ردعمل میں ہم نے وہاں جاکر مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا اور ویزا کی درخواستیں بھی کی گئی تھیں، مگر جنگ کے آغاز کے بعد وہ عمل معطل ہو گیا اور ویزا کی درخواستیں واپس لے لی گئیں۔خواجہ آصف نے امریکی صدر کے حوالے سے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر جنگ بندی کی کوششیں کی ہیں اور اگر وہ یہاں بھی جنگ بندی کے خواہاں ہیں تو موسٹ ویلکم۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان کی نیت امن لانے کی نہیں ،تنازع کو بڑھانے کی ہے، وزیر دفاع
  • افغان طالبان بھارتی مفادات کیلیے کام کررہے ہیں، سیزفائر کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب ملے گا، خواجہ آصف
  • حیدرآباد ،ٹرک پر بھاری سامان لے جایا جارہا ہے جو ٹریفک قوانین کھلی خلاف ورزی ہے
  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینئر افسر کی گاڑی بھی ضبط، مقدمہ درج
  • ’عورت کا بھیس بدل کر طالبان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں کیوں نہیں گئے‘، جاوید اختر کا تنقید کرنے والے کو سخت جواب
  • سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا
  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینئر افسر کی گاڑی ضبط، مقدمہ درج
  • اثاثے ضبط کرنے کی کوشش عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے‘ روس
  • امید ہے اسرائیل اس بار سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کرے گا: بلاول بھٹو