سکھر ،ڈکیتیوں اورموٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میںاضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں ڈکیتیوں اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ، کاروباری سرگرمیاں متاثر، شہرِ سکھر میں ڈکیتیوں، راہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں اور تاجروں کو شدید عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا کر دیا ہے۔ جرائم کی اس لہر نے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ پولیس کی کارکردگی پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ موجودہ ایس ایس پی سکھر اظہر مغل کے دورِ تعیناتی میں امن و امان کی صورتحال بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ مختصر عرصے میں ڈکیتیوں کے متعدد واقعات کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔گزشتہ رات پیش آنے والا واقعہ بھی اسی سنگین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے، جب تاجر حاجی عبدالغفار عباسی، جو سکھر کے معروف تاجر رہنما حاجی شفیع عباسی کے نواسے ہیں، سے ساڑھے تین ملین روپے کی رقم لوٹ لی گئی۔ یہ افسوسناک واردات بی سیکشن تھانے کے عین سامنے پیش آئی، جس سے پولیس کی گشت، نگرانی اور ردعمل کی صلاحیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ عین اسی وقت سی سیکشن تھانے کی حدود سے ایک نوجوان سے اسلحے کے زور پر اس کی نئی 125 موٹر سائیکل چھین کر لے جاتے ہیں۔جو کہ اب یہ روز کا معمول بن چکا ہے آئے روز کوئی نقدی تو کوئی موبائل اور اپنی موٹر سائیکل سے محروم ہو جاتا ہے۔تاجر برادری کا کہنا ہے کہ سکھر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی ایک بڑی وجہ تاجروں کی تنظیموں کے مابین اختلافات ہیں۔ ماضی میں جب تاجر برادری متحد تھی اور تمام مارکیٹیں مشترکہ پلیٹ فارم سے آواز بلند کرتی تھیں، تب انتظامیہ اور پولیس مسائل کے حل میں سنجیدہ کردار ادا کرتی تھی۔تاجروں کے مطابق، جب حاجی ہارون میمن سکھر کے تاجروں کی قیادت کر رہے تھے، اْس وقت شہر میں امن و امان کی صورتحال قابو میں تھی اور انتظامیہ تاجروں کے ساتھ بھرپور رابطے میں رہتی تھی۔ تاہم بعد ازاں مختلف مارکیٹوں میں متعدد تنظیمیں بن گئیں جن کے بیشتر رہنما انتظامی معاملات سے نابلد ہیں اور صرف پولیس افسران کی خوشامد، تصویری تقاریب اور نمائشی سرگرمیوں تک محدود ہیں۔۔تاجر رہنماؤں نے وزیرِاعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سکھر رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھر میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کا فوری نوٹس لیں، مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں اور پولیس کی کارکردگی کو مؤثر بنایا جائے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سکھر میں
پڑھیں:
ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
حکومتِ پنجاب نے ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ایک بہترین اور زبردست سہولت والے اقدام کا اعلان کیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق اب صوبے بھر میں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کو ہر وقت پلاسٹک یا کاغذی ڈرائیونگ لائسنس اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ ان کے موبائل فون میں موجود ’ای ڈرائیونگ لائسنس‘ کو قانونی طور پر مکمل قابل قبول قرار دے دیا گیا ہے۔
ڈی ایل آئی ایم ایس کا جدید ڈیجیٹل نظامپنجاب ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق یہ نیا اور پیپر لیس نظام ’ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ڈی ایل آئی ایم ایس) کے تحت کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 16 تا 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا شروع
اس اسمارٹ ڈیجیٹل اقدام کا بنیادی مقصد روایتی کاغذی کارروائی اور لائسنس گم ہونے یا گھر بھول جانے کے باعث شہریوں کو چالان کے خوف سے نجات دلانا اور ٹریفک کے پورے نظام کو تیز رفتار اور مؤثر بنانا ہے۔
موبائل فون پر لائسنس دکھائیں اور چالان سے بچیںنئے قوانین کے تحت اب سڑک پر موجود ٹریفک وارڈنز اور اہلکاروں کے لیے موبائل اسکرین پر دکھایا جانے والا ڈیجیٹل لائسنس ہی حتمی اور درست تصور کیا جائے گا۔
پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ٹریفک اہلکار، شخص یا ادارہ اس ڈیجیٹل لائسنس کو تسلیم کرنے سے انکار کرے، تو شہری اس کے خلاف فوری طور پر قانونی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
شکایت کے لیے واٹس ایپ نمبر اور ہیلپ لائن جاریٹریفک پولیس پنجاب نے شہریوں کی سہولت اور کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا انکار کی صورت میں فوری ایکشن کے لیے درج ذیل رابطے فراہم کیے ہیں، سرکاری ہیلپ لائن نمبر1787 جبکہ آفیشل واٹس ایپ نمبر 03184642936 ہوگا۔
مزید پڑھیں:دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس پاکستان میں نہیں چلے گا، ٹریفک پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا چالان کردیا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کے لیے ای لائسنس کو قبول کرنا لازمی ہوگا اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کارشہری اپنا پورٹیبل ای ڈرائیونگ لائسنس انتہائی آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں پنجاب حکومت کی آفیشل ویب سائٹ https://dlims.punjab.gov.pk/elicense پر جانا ہوگا، جہاں وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر اور دیگر مطلوبہ معلومات درج کر کے اپنا لائسنس دیکھ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں موبائل میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پورٹیبل ٹریفک پولیس پنجاب ڈاؤن لوڈ ڈرائیونگ ڈی ایل آئی ایم ایس شہری لائسنس موبائل فون ہیلپ لائن