تاجروں، علما، سول سوسائٹی نے مذہبی جماعت کی جمعہ کو ہڑتال کی کال مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے کریک ڈاؤن اور ریاستی ایکشن کیخلاف جمعے کو دی گئی ملک گیر ہڑتال کی کال کو مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی، تاجر برادری، چیمبرز ایسوسی ایشنز نے مسترد کردیا ہے۔
ایکپسریس نیوز کے مطابق مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے نہ صرف ہڑتال کی کال کو مسترد کیا بلکہ تحریکِ لبیک کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پرتشدد مظاہروں اور غیر ضروری ہڑتالوں کو غیر مناسب قرار دے دیا۔
تاجر رہنماؤں، علمائے کرام اور مختلف اہم شخصیات کا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے لیے وقت اور مقام کا چناؤ انتہائی نامناسب ہے، مطالبات غیر ضروری اور طرزِ احتجاج ناقابلِ قبول ہے۔
تاجر رہنما عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر بلاجواز اعتراض، روڈ بلاک اور جلاؤ گھیراؤ عوام دشمن عمل ہے، ہڑتال سے ہمارا شدید نقصان ہوتا ہے، ملک کی تاجر برادری کسی ہڑتال کا حصہ نہیں بنے گی۔
عمر بٹ نے کہا کہ کل تمام کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی جبکہ حافظ امیر حمزہ رافع نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان ایک ابھرتی ہوئی طاقت بن کر سامنے آیا ہے، بھارت کو پاکستان کا ابھرنا گوارا نہیں ہورہا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن قائم ہوچکا ہے، ایسے میں ٹی ایل پی کا احتجاج غیر موزوں ہے، غزہ میں بحالی کا عمل شروع ہوچکا، ٹی ایل پی طاقت کے زور پر احتجاج کی کال دے رہی ہے۔
معروف عالم دین مولانا عبدالمنان نے کہا کہ ٹی ایل پی کی محاذ آرائی ملک کے لیے نقصان دہ اور غیر مناسب ہے، ڈنڈے کے زور پر دباؤ ڈالنا اسلامی یا اخلاقی طور پر درست نہیں ہے۔
رمضان پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں امن قائم ہوچکا، فلسطینی خوشیاں منا رہے ہیں، ٹی ایل پی احتجاج ختم کرے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوں۔
مولانا حق نواز نے کہا کہ بھارت بزدلانہ حرکتوں کے ذریعے پاکستان میں سازشیں کر رہا ہے، بھارت پاکستان کا امن خراب کرنے کے لیے چند عناصر کو استعمال کر رہا ہے، غیر ملکی سازشوں کا شکار بننے والے ہوش کے ناخن لیں، پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ضیا الحق قاسم خان بلوچ نے کہا کہ ٹی ایل پی کا احتجاج اور راستے بلاک کرنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، ہڑتالوں اور احتجاج سے مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات پیش آتی ہیں، غزہ میں جنگ ختم ہو چکی اور فلسطین والے خوش ہیں، ٹی ایل پی احتجاج ختم کرے اور عوامی مسائل بڑھانے سے گریز کرے۔
اُدھر لاہور چیمبر نے ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کر دیا، صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ کل کاروبار معمول کے مطابق کھلے گا، لاہور چیمبر ہڑتال کی حمایت نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ ہڑتال سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے، تاجر برادری کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھے گی، لاہور چیمبر تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر رابطے میں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہڑتال کی کال تاجر برادری لاہور چیمبر نے کہا کہ ٹی ایل پی کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔