Nawaiwaqt:
2025-11-25@02:57:45 GMT

پنجاب پبلک سروس کمیشن میں ایس ڈی او پیرا کے پیپرز ملتوی

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

پنجاب پبلک سروس کمیشن میں ایس ڈی او پیرا کے پیپرز ملتوی

پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث ایس ڈی او پیرا کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ایس ڈی او پیرا کے امتحانات 11 اور 12 اکتوبر کو لاہور سمیت مختلف شہروں میں شیڈول تھے۔امتحانات کی منسوخی کا فیصلہ چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، سیکرٹری محمد افضال احمد، ممبر مرزا سہیل عامر اور ممبر عارف نواز خان نے شرکت کی۔انچارج ایگزمینیشن کنڈکٹ رانا راحت امین نے اجلاس میں صوبائی صورتحال پر بریفنگ دی۔ترجمان سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات کی منسوخی کا نوٹیفکیشن اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مظفر گڑھ پی پی 269، جھگڑے کے واقعہ پر پولنگ روکنا پڑ گئی

مظفرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مظفرگڑھ پی پی 269 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 103 پر امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پولنگ سٹیشن پر 300 بیلٹ پیپرز کم نکلنے پر پولنگ روکی گئی، جس پر پیپلزپارٹی کے امیدوار علمدار قریشی اور آزاد امیدوار اقبال پتافی کے حامیوں میں تلخ کلامی ہوئی۔

پولنگ سٹیشن نمبر 103 پر 2 ہزار 300 ووٹرز کی تعداد سے بیلٹ پیپرز کم نکلے، جھگڑے کے باعث پولنگ چند منٹوں کیلئے روکی گئی، بعد ازاں پولنگ سٹیشن کرم داد پر دوبارہ پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

اداکارہ شردھا کپور حادثے کا شکار، فلم کی شوٹنگ روک دی گئی

صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ سٹیشن کرم داد پر پولنگ کا عمل معمولی توقف کے بعد دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کا مختلف  شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
  • بعض شہروں میں صفائی کی غیرتسلی بخش صورتحال، مریم نواز شدید برہم
  • مظفر گڑھ، پی پی 269 میں بیلٹ پیپرز کم ہونے کا الزام
  • تعلیم یا سرمایہ کی بیرون ملک منتقلی؟ کیمبرج بورڈ کے امتحانات اور پاکستان کی قومی کمزوری
  • پنجاب کے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر وزیراعلیٰ برہم
  • مریم نواز کا شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار
  • حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر عمل پیرا ہے، اسحاق ڈار
  • مظفر گڑھ پی پی 269، جھگڑے کے واقعہ پر پولنگ روکنا پڑ گئی
  • سہیل آفریدی نااہل؟ الیکشن کمیشن کا بڑا سرپرائز، تحریک انصاف کا بائیکاٹ، ہری پور ضمنی الیکشن ملتوی؟
  • بلوچستان سے ٹرین سروس بحال کر دی گئی