Jang News:
2025-11-23@16:59:06 GMT

مظفر گڑھ، پی پی 269 میں بیلٹ پیپرز کم ہونے کا الزام

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

مظفر گڑھ، پی پی 269 میں بیلٹ پیپرز کم ہونے کا الزام

اقبال پتافی—تصویر بشکریہ فیس بک اکاؤنٹ

مظفر گڑھ کے حلقے پی پی 269 سے آزاد امیدوار اقبال خان پتافی نے پولنگ اسٹیشنز کو کم بیلٹ پیپرز ملنے کا الزام لگایا ہے۔

ضمنی الیکشن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں اقبال پتافی نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ پیپرز مطلوبہ تعداد سے کم دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بیگز میں ہی کم بیلٹ پیپرز ملے ہیں، اگر پریزائیڈنگ افسران نے بیلٹ پیپرز گم نہیں کیے تو لکھ کر دیں۔

اقبال پتافی نے الزام لگایا کہ ووٹنگ کے عمل کے دوران لوگ اپنی جیبوں میں بیلٹ پیپرز لے کر آئے ہوئے تھے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نےبیلٹ پیپرز کے ساتھ پکڑے گئے افراد کو پولیس کے حوالے کیا، الیکشن کمیشن سے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی توقع رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیلٹ پیپرز

پڑھیں:

ڈی جی خان، این اے 185 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ آج ہو گی، مقابلہ دلچسپ ہونے کی توقع

ڈی جی خان:

ڈیرہ غازی خان کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 185 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہوگی۔

پولنگ عملہ اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ چکا ہے جبکہ انتخابی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 310 ہے، جن میں 2 لاکھ 22 ہزار 392 مرد اور 1 لاکھ 95 ہزار 918 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

ضمنی انتخاب کے لیے 226 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ووٹرز کے لیے 460 پولنگ بوتھ مختص کیے گئے ہیں، جہاں مناسب سیکیورٹی اور سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔

این اے 185 کے ضمنی الیکشن میں تین بڑی سیاسی جماعتوں سمیت کل 8 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ، مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر خان لغاری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عبدالعزیز شامل ہیں۔

یہ حلقہ ڈیرہ غازی خان کی شہری آبادی کے ساتھ ساتھ تحصیل کوٹ چھٹہ کے شہری و مضافاتی علاقوں پر مشتمل ہے، جہاں انتخابی سرگرمیوں میں گزشتہ کئی روز سے تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

انتظامیہ نے پولنگ کے پُرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے اور ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاخوف پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کیلئے جاسوسی الزام، 17 افراد کوسزائے موت، فائرنگ اسکواڈ کے حوالے
  • ضمنی الیکشن ریفرنڈم، عوام نفرت و انتشار کی سیاست سے تھک چکے: احسن اقبال
  • سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی سرِ عام بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل
  • فیصل آباد: ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
  • مظفر گڑھ پی پی 269: جھگڑے کے واقعہ پر پولنگ روکنا پڑ گئی  
  • مظفر گڑھ پی پی 269، جھگڑے کے واقعہ پر پولنگ روکنا پڑ گئی
  • ڈی جی خان، این اے 185 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ آج ہو گی، مقابلہ دلچسپ ہونے کی توقع
  • اداکار محسن عباس حیدر نے مردوں کے ساتھ ہونے والی امتیازی سلوک پر آواز اٹھا دی
  • ای چالان سے بچنا ہے تو کیا کریں؟ اہم معلومات