City 42:
2026-07-24@05:01:15 GMT

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک: جڑواں شہروں میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میٹرو بس حکام کے مطابق، سروس صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک بند رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین آج  بند رہے گی۔

کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

اس سے قبل اورنج لائن کے متعدد اسٹیشنز کو مسافروں کے داخلے کے لیے بند کر دیا گیا تھاجبکہ اسٹیشنز پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار