Jasarat News:
2025-10-10@02:40:13 GMT

بزنس کمیونٹی مشکل حالات کے باوجودکام کر رہی ہے

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مکو آ نہ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء ) بزنس کمیونٹی مشکل حالات کے باوجود معیشت کو ٹھوس اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے کوشاں ہے مگر حکومت کو معاشی استحکام کیلئے باہمی مشاورت سے طویل المدتی پالیسیاں تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ سازگار ماحول مہیا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے پاکستانی معیشت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا ذکر کیا اور کہا کہ ایک بار پھر ہماری برآمدات میں کمی آرہی ہے جو بیک وقت نجی شعبہ اور حکومت کیلئے باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی اور خاص طور پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے اِن عوامل کی نشاندہی کی ہے جس کی وجہ سے برآمدات میں کمی آرہی ہے۔اسی طرح ان وجوہات کے ازالہ کیلئے قابل عمل تجاویز بھی دی گئیں مگر حکومت نے ان پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات کو سو بلین ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے مگر اس ہدف کے حصول کیلئے نہ تو توانائی کے نرخ اور نہ ہی پالیسی ریٹ کو علاقائی تجارتی ممالک کے برابر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فی الفور بجلی کے فی یونٹ نرخ کو 9سینٹ اور پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لانا ہو گا تاکہ ہماری مصنوعات عالمی منڈیوں میں مسابقت کی پوزیشن میں آسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی پالیسیاں کم از کم دس سال کی مدت کیلئے ہونی چاہئیں تاکہ برآمد کنندگان اور سرمایہ کار پوری یکسوئی سے صنعتی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کیلئے کام کر سکیں۔ اسی طرح پالیسیوں میں تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے بھی اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ ان سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے نئی منڈیوں کی تلاش اور غیر روایتی مصنوعات کی برآمدات پر بھی زور دیا اور کہا کہ ہمیں صرف ٹیکسٹائل پر توجہ دینے کی بجائے اس میں تنوع کیلئے کام کرنا ہوگا۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا: اپوزیشن میں وزیراعلیٰ کے امیدوار پر شدید اختلافات

خیبرپختونخوا میں حزب اختلاف کی جماعتیں وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار نامزد کرنے کے معاملے پر واضح تقسیم کا شکار ہو گئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اپنا الگ امیدوار میدان میں لانے کی خواہش مند ہے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) بھی اپنا امیدوار پیش کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے، جس کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔سیاسی رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر آج جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنماؤں سے رابطے کریں گے تاکہ ایک متفقہ امیدوار کے تعین کے لیے مذاکرات آگے بڑھائے جا سکیں۔ گزشتہ روز بھی اپوزیشن لیڈر نے گورنر خیبرپختونخوا اور مولانا عطا الرحمان سے مشاورت کی تھی. تاکہ اپوزیشن کے اندر اتحاد پیدا کیا جا سکے۔اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہے کہ تمام جماعتیں ایک مشترکہ امیدوار کو نامزد کریں تاکہ صوبے میں سیاسی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔

دوسری جانب، خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج شام وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ اس اجلاس میں علی امین گنڈاپور اپنے الوداعی خطاب میں پارٹی ارکان سے خطاب کریں گے۔وہ گزشتہ روز اپنے آبائی گاؤں ڈی آئی خان روانہ ہوئے تھے جہاں ان کے قریبی ساتھیوں نے انہیں واپس نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔ آج کے خطاب کے بعد ان کی رخصتی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں انسانی حقوق اور خواجہ سرا کمیونٹی کی صورتحال
  • درآمدات میں اضافہ تشویش کی بات نہیں، علی عمران آصف
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
  • خیبرپختونخوا: اپوزیشن میں وزیراعلیٰ کے امیدوار پر شدید اختلافات
  • سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم شہباز شریف
  • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اورکزئی میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت
  • بھارتی کھلاڑیوں اور فنکاروں پر سیاسی دباؤ بہت ہے: فیصل قریشی
  • چینی بحران، حکومت نے شوگر ملز کو کلین چٹ اور ذمہ داری موسم پر ڈال دی
  • وزیراعظم سے ملائیشین بزنس گروپ کے وفد کی ملاقات، اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق