Jasarat News:
2025-10-10@02:36:33 GMT

درآمدات میں اضافہ تشویش کی بات نہیں، علی عمران آصف

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر) سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی عمران آصف نے کہا ہے کہ درآمدات میں اضافہ بذات خود تشویش کی بات نہیںاصل مسئلہ برآمدات کا ایک سطح پر بر قرار رہنا یا اس میں کمی ہے جس کے باعث ستمبر میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 3.

3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،خام مال اور انڈسٹری سے متعلقہ درآمدات معیشت میں تحرک کو ظاہر کرتی ہیں لیکن ہم برآمدات کیوں نہیں بڑھا پا رہے یہ سب سے بڑا سوال ہے۔اپنے بیان میں علی عمران آصف نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم ویلیو ایڈیشن کی طرف توجہ مرکوز کر رہے ہیں نہ برآمدی فہرست میں اضافہ کیا جارہا ہے، پاکستان آج بھی روایتی برآمدات کر رہا ہے۔ آرگینک خوراک، مصنوعات اورجڑی بوٹیوں کی برامدات ایک نیا اضافہ ہو سکتا ہے، سرٹیفکیشن،لیبلنگ اور معیاری پیکنگ کے ذریعے چین، امریکہ، یورپی اور گلف ممالک کو وسیع پیمانے پر برآمدات کی جا سکتی ہیں، اسی طرح ہاتھ سے بنی بہت سی مصنوعات ہیں جن کا معیار بہتر کر کے ہم اربوں ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتے ہیں اس کے لئے صرف عزم دکھانے کی ضرورت ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سونے کی قیمت عالمی سطح پر تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی

عالمی سطح پر تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی اقتصادی اور جغرافیائی غیریقینی صورتحال کے باعث ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خریدنا شروع کر دیا ہے۔

امریکی فیڈرل ریزَرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات بھی سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 2025ء میں اب تک سونے کی قیمت عالمی سطح پر 52 فیصد بڑھ چکی ہے جبکہ 2024ء میں سونے کی قیمت میں عالمی سطح پر 27 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ستمبر میں 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کے بانڈز کی ادائیگی کے باوجود اضافہ
  • ستمبر میں ترسیلاتِ زر 3.2 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ
  • اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافہ، ستمبر میں 3.2 ارب ڈالر موصول
  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کی قیمت عالمی سطح پر تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی
  • سونا عوام کی پہنچ سے دور، فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر
  • سونے کی قیمت میں آج بھی ہوشربا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟