کراچی:

سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کرنے کے لیے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا۔

سعودی تجارتی وفد کی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اور اووورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ سعودی تجارتی وفد کی اہم ملاقات ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے بھی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ بھی اعلیٰ سطحی سعودی وفد سے ملاقاتیں کریں گے۔

معروف بزنس مین عارف حبیب اور کراچی چیمبر آف کامرس سے بھی تجارتی وفد اہم ملاقات کرے گا جبکہ سعودی عرب کے تجارتی وفد سے آباد کی بھی اہم ملاقات طے ہوگئی۔

سعودی تجارتی وفد کو بندرگاہوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ سعودی تجارتی وفد کو زراعت، آئی ٹی، کیمیکل اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی مصنوعات پر بریفنگ دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سعودی تجارتی وفد

پڑھیں:

سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اور 5 ارب ڈالر کی مالی سہولت بڑھا دی

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے تیل کی فراہمی اور مالی سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ملک کی توانائی درآمدات اور بیرونی مالیاتی توازن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سعودی عرب سے پاکستان کو تیل سہولت کی مالیت 40 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی، اکتوبر میں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید 10 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل فراہم کیا گیا،  پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر تقریباً 85 ارب روپے مالیت کا تیل پاکستان کو فراہم کیا گیا، جس کا ماہانہ تناسب تقریباً 100 ملین ڈالر یا 28.37 ارب روپے بنتا ہے۔

سعودی عرب نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی ایک سال کے لیے مؤخر کرنے کی سہولت دی ہے، ساتھ ہی سعودی عرب نے پاکستان پر موجود 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس کی مدت بھی بڑھا دی ہے جو سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت فراہم کی گئی ہیں۔ ان پر سالانہ 4 فیصد سود لاگو ہے اور یہ رقم اسٹیٹ بینک میں رکھی گئی ہے، جس میں سے 2 ارب ڈالر دسمبر اور 3 ارب ڈالر جون 2026 میں میچور ہوں گے۔

یہ سہولتیں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام پیدا کرنے، بجٹ سپورٹ فراہم کرنے اور توانائی درآمدات میں معاون ثابت ہوں گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب گزشتہ کئی برسوں سے ان فنڈز کی تجدید کرتا آ رہا ہے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1,445 ارب روپے بنتی ہے۔

یہ اقدامات پاکستان کی اقتصادی مستحکمی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ولی عہد کا دورہ امریکا ، F35اور فلسطین
  • جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کرانے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی لینا دینا نہیں: عظمیٰ بخاری
  • قیدیوں سے ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ پنجاب ملوث نہیں، عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی کے خط پر جواب
  • اسحاق ڈار کی صومالیہ، مالدیپ اور برونائی دارالسلام کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
  • سعودی عرب کا عالمی اقتصادی چیلنجز پر مشترکہ اقدامات کے لیے زور
  • ’سہیل آفریدی پہلے خود قانون پڑھ لیں‘، عظمیٰ بخاری کا مریم نواز کو لکھے خط پر ردعمل
  • قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے ، سہیل آفریدی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب
  • سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اور 5 ارب ڈالر کی مالی سہولت بڑھا دی
  • ایف-35 کی سعودی عرب کو فروخت، خواب حقیقت میں بدلنے والے نہیں
  • جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا: عظمیٰ بخاری