سعودی عرب میں ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپئن شپ کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا، جو وزارتِ داخلہ کے زیرِ اہتمام اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ عالمی ایونٹ انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز کے اشتراک سے ریاض میں 26 اکتوبر تا یکم نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کہ قرعہ اندازی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی

چیمپیئن شپ میں 21 ممالک کی قومی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مقابلے دنیا بھر کے فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیتی صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد تحفظ و سلامتی کے شعور کو فروغ دینا اور جان و مال کے تحفظ میں فائر فائٹرز کے کردار کو سراہنا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی ہائی کمیشن کے وفد کا اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

یہ عالمی میلہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کی سمت ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد صحت مند اور فعال طرزِ زندگی کو فروغ دینا اور مملکت کو بین الاقوامی کھیلوں کے مرکز کے طور پر مستحکم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

21 ممالک ریاض سعودی عرب ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 21 ممالک ریاض چیمپیئن شپ

پڑھیں:

سعودی عرب میں گیارہویں موسمیاتی کنٹرول کانفرنس شروع

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) سعودی عرب میں گیارہویں موسمیاتی کنٹرول کانفرنس شروع ہوگئی، کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ماہرینِ ماحولیات، پالیسی ساز، صنعت کار اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں توانائی، ماحولیات اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنی رپورٹس، عملی تجربات اور منصوبے پیش کیے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جس تیزی سے ٹیکنالوجی اور پائیدار موسمیاتی بہتری کے میدان میں ترقی کر رہا ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وِژن 2030 کو خراجِ تحسین پیش کیا، کانفرنس میں پاکستانی کمپنیوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی تیاری، سعودی سول ڈیفنس ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری
  • ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کہ قرعہ اندازی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی
  • ریاض ایئر کی پہلی پرواز 26 اکتوبر کو لندن کے لیے روانہ ہوگی
  • سعودی عرب ورلڈ کپ فائنلز کے قریب تر، الشامات اور البریکان کی شاندار کارکردگی
  • شرم الشیخ مذاکرات میں قطری، تُرک اور مصری حکام کا شامل ہونا جنگبندی کیجانب ایک مثبت قدم ہے، حماس
  • سعودی عرب میں گیارہویں موسمیاتی کنٹرول کانفرنس شروع
  • ریاض: فنانشل اکیڈمی فورم 2025، مالی شعبے میں جدت اور قومی ٹیلنٹ کے فروغ پر توجہ
  • ریاض میں عالمی کانفرنس کا آغاز، عربی لغت نگاری کو مصنوعی ذہانت سے ہم آہنگ کرنے پر زور
  • ریاض سیزن 2025: تفریح، کھیل، ثقافت اور ذائقوں کا عالمی جشن