ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپئن شپ کی قرعہ اندازی کی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوگی۔

یہ ایونٹ انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز (ISFFR) کے زیرِ اہتمام اور سعودی محکمہ سول ڈیفنس کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 21 ممالک کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب ورلڈ کپ فائنلز کے قریب تر، الشامات اور البریکان کی شاندار کارکردگی

تقریب میں آئی ایس ایف ایف آر کے نمائندے، بین الاقوامی ریفری اور شرکت کرنے والے ممالک کے وفود کے سربراہان شریک ہوں گے۔ قرعہ اندازی کے نتائج کی بنیاد پر انفرادی اور ٹیم مقابلوں کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔

چیمپیئن شپ میں 4 مرکزی مقابلے شامل ہوں گے۔ ہُک لیڈر چڑھائی، 100 میٹر رکاوٹ دوڑ، 4×100 میٹر ریلے اور فائر فائٹنگ کانٹیسٹ۔

مزید پڑھیں: برطانوی مہم جو ایلس موریسن کا سعودی عرب کو پیدل عبور کرنے کا تاریخی سفر

یہ عالمی ایونٹ سعودی عرب کی سول ڈیفنس اور عوامی تحفظ کے شعبے میں قائدانہ حیثیت کو اجاگر کرتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ریسکیو و فائر فائٹرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نمایاں کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس 2024 میں یہ مقابلے چین میں منعقد ہوئے تھے۔

ایونٹ میں ایشیا، یورپ اور افریقہ کے ممالک کی بھرپور شرکت متوقع ہے، جو مملکت کی اعلیٰ تنظیمی صلاحیت اور بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ISFFR سعودی سعودی محکمہ سول ڈیفنس ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپئن شپ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سعودی محکمہ سول ڈیفنس اینڈ ریسکیو

پڑھیں:

قومی انسداد پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع ہوگی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے قومی انسدادِ پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع کرنے کافیصلہ کرلیا،قومی انسدادِ پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں جاری رہے گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 4کروڑ 50 لاکھ سے زاید بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی، مہم کے دوران 4 لاکھ سے زاید تربیت یافتہ پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی تیاری، سعودی سول ڈیفنس ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری
  • ریاض: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ میں 21 ممالک کی شرکت
  • ریاض ایئر کی پہلی پرواز 26 اکتوبر کو لندن کے لیے روانہ ہوگی
  • ریاض: فنانشل اکیڈمی فورم 2025، مالی شعبے میں جدت اور قومی ٹیلنٹ کے فروغ پر توجہ
  • کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری پیش کی جارہی ہے
  • عمران حکومت کے بعد 30 بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان چھوڑ گئیں
  • ابوظہبی: پاکستانی شہری نے 15 سال کی ناکام کوششوں کے بعد 50 ہزار درہم کی قرعہ اندازی جیت لی
  • قومی انسداد پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع ہوگی
  • ریاض میں عالمی کانفرنس کا آغاز، عربی لغت نگاری کو مصنوعی ذہانت سے ہم آہنگ کرنے پر زور