data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے ہرا دیا، یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے۔

آسٹریلوی ویمنز ٹیم کے 222 رنزکے ہدف کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی بولرز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور صرف 76 رنز پر آسٹریلیا کی 7 وکٹیں گرا دیں لیکن اس کے بعد بیتھ مونی نے شاندار سنچری بنائی جبکہ الانا کنگ نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں کے درمیان نویں وکٹ پر 106 رنز کی شراکت داری بنائی۔ یوں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 221 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3 ، فاطمہ ثنا اور رامین شمیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 22 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی۔قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 8رن پر گرئی اور پھر آدھی ٹیم 31 رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 114 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 35 رنز بنائے جبکہ کینگروز کی جانب سے کم گیرتھ نے 3 کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔یوں آسٹریلیا نے میچ 107 رنز سے جیت لیا۔ یہ پاکستان ویمنز ٹیم کی آئی سی سی ورلڈکپ2025 میں مسلسل تیسری شکست ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا ویمنز ٹیم

پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی

وقاص عظیم :ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے دوسرے پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھننگ پراجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر کے مجموعی قرض کی منظوری دے دی ہے۔

 اے ڈی بی کے مطابق یہ منصوبہ حکومتِ پاکستان کی ترجیحی سرمایہ کاریوں میں شامل ہے جس کا مقصد قومی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دینا اور سستی ہائیڈرو اور قابلِ تجدید توانائی کو ملک کے بڑے لوڈ مراکز تک مؤثر انداز میں منتقل کرنا ہے۔

آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم

 منصوبے کے تحت 500 کے وی کی تقریباً 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی جبکہ اسلام آباد اور فیصل آباد کو بجلی فراہم کرنے والے اہم گرڈ انفراسٹرکچر کو بھی جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

 اس ترقیاتی کام سے پاکستان کے شمال،جنوب پاور کوریڈور میں دیرینہ رکاوٹیں دور ہوں گی اور شمالی ہائیڈرو پاور پلانٹس سے 3,200 میگاواٹ تک صاف توانائی کی ترسیل ممکن ہوگی، جس سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کے شعبے میں پائیداری بڑھے گی یہ منصوبہ پاور سیکٹر اصلاحات اور سرکاری اداروں میں بہتری کے وسیع تر حکومتی ایجنڈے کی بھی معاونت کرتا ہے۔

پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان

اس کے تحت نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈجو پہلے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کہلاتی تھی کی ادارہ جاتی، مالیاتی، عملی اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔ یہی ادارہ اس منصوبے کا نفاذ کرے گا۔

 اے ڈی بی کا مالیاتی پیکج 285 ملین ڈالر کا کمرشل قرض اور 45 ملین ڈالر کا رعایتی قرض شامل کرتا ہےجو این جی سی کو ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی توسیع، ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ، مالیاتی نظم و نسق کی بہتری، عوامی آگاہی اور صنفی مساوات کے اقدامات کو آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔

پنجاب؛ آئمہ کرام کے وظیفے کی منظوری و نگرانی کا نیا نظام تیار

 اے ڈی بی کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر، ایما فین نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور اے ڈی بی کے مضبوط شراکت دارانہ تعلق کا مظہر ہے۔

 ان کے مطابق ٹرانسمیشن گنجائش میں اضافہ اور کم لاگت ہائیڈرو پاور کی ترسیل سے نہ صرف صاف توانائی کی فراہمی بڑھے گی بلکہ نظامی اخراجات میں کمی اور ملک کی طویل مدتی پائیدار معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

 یہ منصوبہ نیشنل پاور پالیسی 2021، ویژن 2025 اور پاکستان کی نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹری بیوشنز 2021 سے ہم آہنگ ہےجن میں توانائی کے تحفظ، موسمیاتی لچک، سستی صاف بجلی اور پائیدار ترقی کو بنیادی اہداف قرار دیا گیا ہے۔

نیوز نائٹ ،18 نومبر 2024

 نئی ٹرانسمیشن لائن اور اپ گریڈڈ انفراسٹرکچر تکنیکی نقصانات میں کمی، گرڈ کی بھروسہ مندی میں اضافہ اور توانائی کے شعبے کی مالی استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 اے ڈی بی پاکستان اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاور سیکٹر اصلاحات،بہتر گورننس اور صاف و قابلِ بھروسا بجلی کی فراہمی میں بہتری کے لیے تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7وکٹوں سے شکست دے دی
  • سنوکر ٹیم ورلڈ کپ: پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر گیا
  • اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ: پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا     
  • ٹرائی نیشن سیریز: تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کا پاکستان کے خلاف پہل بیٹنگ کا فیصلہ
  • ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
  • سہ ملکی سیریز، زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 330 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی
  • صدر ٹرمپ نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی