data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسٹاک ہوم: نوبیل ایوارڈز کمیٹی نے کیمسٹری کا انعام اردن، سعودیہ نژاد امریکی شہری سائنس دان سمیت تین سائنس دانوں کے نام کردیا۔

جاپانی سائنس دان سوسومو کٹاگاوا، آسٹریلوی سائنس دان رچرڈ روبسن اور سعودیہ نژاد امریکی سائنس عمر یاغی کو کیمسٹری کا انعام دینے کا اعلان کردیا گیا۔مذکورہ انعام تینوں سائنس دانوں نے دھات- نامیاتی فریم ورکس (MOFs) کے ترقی کے لیے حاصل کیا ہے جو روایتی کیمسٹری میں نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔

نوبیل انعام جیتنے والے پروفیسر عمر یاغی کی تحقیق نے خشک علاقوں میں فضا سے پانی نکالنے، آلودہ پانی صاف کرنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنے اور ہائیڈروجن کو ذخیرہ کرنے جیسے شعبوں میں نئی راہیں کھولیں، جس سے پائیدار توانائی اور ماحولیاتی ٹیکنالوجی میں انقلاب آیا۔عمر یاغی اردن اور فلسطینی والدین کے ہاں امریکا میں پیدا ہوئے، وہ امریکی شہری بھی ہیں۔انہیں سعودی عرب نے 2021 میں شہریت دی تھی، سعودیہ نے دیگر اہم عرب شخصیات کو بھی شہریت دی تھی۔

عرب سائنس دان کو کیمسٹری کے شعبے میں نوبیل انعام ملنے پر عرب ممالک میں خوشی کا سماں ہے۔نوبل انعام کی رقم ایک کروڑ 10 لاکھ سوئیڈش کرون تقریبا 12 لاکھ امریکی ڈالر تینوں سائنس دانوں میں یکساں تقسیم کی جائے گی۔

دھات سے کیمیکلز کو بہتر طریقے سے سنبھالنے اور ماحولیاتی چیلنجز، جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس سے قبل کے کیمسٹری انعامات میں جوہری بٹن، ڈی این اے ترتیب اور دیگر اہم ایجادات کو بھی سراہا جا چکا ہے۔گزشتہ سال یہ انعام پروٹین ساخت کو سمجھنے اور نئی دوائیوں کے لیے کام کرنے والے سائنسدانوں کو ملا تھا۔

یہ انعام کیمسٹری کے میدان میں اہم پیش رفت کو اجاگر کرتا ہے کیونکہ نوبیل خود کیمسٹ تھے اور ان کی ایجاد ڈائنامائٹ نے ان کی دولت بڑھائی تھی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سوانح عمری میں میچ فکسنگ سمیت چونکا دینے والے انکشافات کرنے جا رہا ہوں: سرفراز نواز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے اپنی سوانح عمری شائع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کی دنیا میں میچ فکسنگ سمیت کئی چونکا دینے والے حقائق سامنے لانے والے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وہ سچائیاں، جنہیں برسوں سے نظر انداز کر کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا تھا، اب منظرِ عام پر لانے کا وقت آ گیا ہے۔

سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ وہ اس خفیہ اور پراسرار دنیا سے پردہ اٹھانے جا رہے ہیں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے تک اپنی سرگرمیوں کے ذریعے چھپائے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اُن طاقتور عناصر کے خلاف اکیلے ڈٹے رہے جو چپ چاپ کھیلوں کو اپنے ذاتی مفاد کے مطابق موڑتے رہے۔

ان کے مطابق یہ وہ لمحہ ہے جب وہ وہ تمام باتیں بیان کرنے جا رہے ہیں جنہیں بہت سے لوگوں نے کبھی زبان پر لانے کی ہمت نہیں کی۔

 

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • سوانح عمری میں میچ فکسنگ سمیت چونکا دینے والے انکشافات کرنے جا رہا ہوں: سرفراز نواز
  • مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی، ادب اور فلسفہ بھی پڑھایا جائے، وزیراعلی سندھ
  • ایف بی آر کا  شاندار کارکردگی پر افسران کو 2 سال کی تنخواہ بطور انعام دینے کا فیصلہ
  • لیہ: نومولود کو فروخت کرنے والے باپ سمیت 5 افراد گرفتار
  • سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اور 5 ارب ڈالر کی مالی سہولت بڑھا دی
  • سعودی سرمایہ اور امریکی دلال لابی
  • ایف-35 کی سعودی عرب کو فروخت، خواب حقیقت میں بدلنے والے نہیں
  • وزیراعظم سے شرجیل میمن کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • ٹنڈوآدم،مرک اسپتال سے بچہ غائب ، ملزمان عدالت سے فرار
  • سعودی عرب کو اسرائیل کے مقابلے میں کم درجے کے ایف 35 طیارے دیئے جائیں گے، امریکی حکام