کیمیا کا نوبیل انعام جینے والے سعودی شہری اور فلسطینی سائنس دان عمر یاغی کون ہیں ؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اردنی نژاد فلسطینی سائنس دان اور سعودی شہریت رکھنے والے پروفیسر عمر مؤنس یاغی نے نوبیل انعام برائے کیمیا اپنے نام کر لیا۔
سویڈن کی شاہی اکیڈمی آف سائنسز نے اعلان کیا کہ یہ انعام عمر یاغی کے ساتھ جاپان کے سوسومو کیتاگاوا اور آسٹریلیا کے رچرڈ روبسن کو مشترکہ طور پر دیا جا رہا ہے۔
تینوں سائنس دانوں کو "میٹل آرگینک فریم ورک (MOFs)" کی ایجاد اور اس میں نمایاں تحقیقی خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز ملا۔
یہ ایوارڈ کیمیائی سائنسز کا سب سے بڑا عالمی اعزاز ہے جس کے ساتھ 1 کروڑ 10 لاکھ سویڈش کرونر (تقریباً 12 لاکھ ڈالر) کی رقم بھی دی جاتی ہے۔
سعودی سائنسدان کون ہیں ؟1965 میں اردن کے دارالحکومت میں پیدا ہونے والے پروفیسر عمر یاغی ایک فلسطینی ہیں اور فی الوقت امریکا کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، برکلی میں پروفیسر ہیں۔
علاوہ ازیں وہ "برکلی گلوبل سائنسز انسٹیٹیوٹ" کے بانی ڈائریکٹر بھی ہیں اور لارنس برکلی نیشنل لیبارٹری میں تحقیق میں مشغول رہتے ہیں۔
انھوں نے امریکا میں ہی تعلیم حاصل کی اور 1990 میں یونیورسٹی آف الینوائے سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں ریسرچ فیلو رہنے کے بعد انہوں نے ایریزونا، مشی گن اور یو سی ایل اے جیسی بڑی جامعات میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ 2012 سے وہ برکلی سے وابستہ ہیں۔
پروفیسر یاغی کو "ریٹیکیولر کیمسٹری" کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ اس شعبے نے ایسے کھلے فریم ورک ڈھانچے متعارف کرائے جنہیں گیس ذخیرہ کرنے، توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی ٹیکنالوجیز میں انقلابی اہمیت حاصل ہے۔
وہ متعدد عالمی ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں جن میں شاہ فیصل ایوارڈ (2015)، مصطفی پرائز برائے نینو سائنس، البرٹ آئن اسٹائن ورلڈ ایوارڈ آف سائنس اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی جانب سے دیا جانے والا فرسٹ کلاس میڈل آف ایکسیلنس (2017) شامل ہیں۔
ان خدمات کے باعث ہی پروفیسر عمر یاغی کو 2021 میں سعودی شہریت دی گئی اور 2024 میں "نوابغ العرب" ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
کیمیائی علوم میں دنیا کے صفِ اول کے محقق سمجھے جانے والے عمر یاغی 1998 سے 2008 تک دنیا کے بہترین سائنس دانوں کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر بھی رہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ایک سعودی شہریت رکھنے والے سائنس دان کو کیمیا کا نوبیل انعام ملا ہے، جو نہ صرف ان کے ذاتی سفر بلکہ عرب دنیا کے سائنسی میدان میں تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عمر یاغی
پڑھیں:
حیدرآباد، تنظیم اساتذہ کے تحت استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ ضلع حیدرآباد کے تحت استحکام پاکستان بذریعہ اصلاح نظام تعلیم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس سے تنظیم کی صوبائی صدر پروفیسر افشین عثمان، نگراں ضلع حیدرآباد پروفیسر عفت شاہد صدر ضلع حیدرآباد مبینہ ،سندھ یونیورسٹی کی ڈین آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ارجمند سورو، خان بہادر گورنمنٹ گرلز کالج کی پروفیسر نائلہ خواجہ ، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کی پروفیسر مریم اور پروفیسر صدف نے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے ہماری تعلیمی پالیسی بھی اسلامی آیڈیالوجی کی بنیاد پر بننی چاہئے1947ء سے اب تک جنتی تعلیمی پالیسیاں پیش کی گئیں ان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام اسلامی آئیڈیالوجی کی بنیاد پر ہوگا لیکن یہ خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ہمیں اپنی نئی نسل کو دور جدید کی ٹیکنالوجیز اور مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا اس کے لئے نصاب سازی پر توجہ دینا ضروری ہے پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ اقبال نے جس خودی پر زور دیا ہے نئی نسل میں وہ خوداری پیداکرنے کی ضرورت ہے انہیں اتنی مہارت سکھائی جائے کہ وہ اپنے پاوں پر خود کھڑا ہونے کے لئے جدوجہد کریں کانفرنس کا اختتام دعا سے ہوا۔