کراچی؛ خالی پلاٹ پر کچرا کنڈی سے کٹا ہوا انسانی ہاتھ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
کراچی:
بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں خالی پلاٹ پر کچرا کنڈی سے کٹا ہوا انسانی ہاتھ برآمد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ابوہریرہ مدرسہ روڈ پر واقع خالی پلاٹ پر کچرا کنڈی سے کٹا ہوا انسانی ہاتھ ملا ہے جسے قانونی کارروائی کے لیے پہلے متعلقہ تھانے اور بعدازاں سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ برآمد شدہ انسانی ہاتھ بظاہر کسی لڑکی یا بچی اور 3 سے 4 روز پرانا معلوم ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہاتھ کے ساتھ پٹیاں بھی بندھی ہوئی تھیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہاتھ طبعی طور پر کاٹا گیا ہو۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا امکان ہے کہ کسی مرض میں مبتلا ہوکر ہاتھ کاٹا گیا ہو اور ہاتھ کو دفنانے کے لیے کچرا کنڈی میں پھینک دیا گیا ہو، اس طرح کا کوئی واقعہ بھی اب تک پولیس کو رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
پولیس واقعے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان انسانی ہاتھ کچرا کنڈی
پڑھیں:
علی امین میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے: گورنر کے پی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ علی امین گنڈاپور میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرعباد اللہ نے ملاقات کی جس دوران صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اورمشاورت کی گئی۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نالائق اور کرپٹ تھے، وہ میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے، کبھی کہتے تھے ریاست کے ساتھ ہیں ، کبھی کہتے تھے دہشتگردوں کے ساتھ ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ نئے نامزد وزیر اعلیٰ بھی اتنے قابل نہیں لہٰذا صوبہ ان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کی سیاست میں ہلچل پراپوزیشن کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پرغورہوگا۔