حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا: وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ توانائی اور ٹیکس شعبوں میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت آئے گی، کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ اصلاحاتی عمل متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے آگے بڑھ رہا ہے، 3 بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا، تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کا چیلنج درپیش ہے۔
محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے وژن 2030ء سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب
پڑھیں:
تمام ممالک کو جاپان کے تاریخی جرائم کے ازسرنو احتساب کا حق حاصل ہے، چینی وزیر خارجہ
تمام ممالک کو جاپان کے تاریخی جرائم کے ازسرنو احتساب کا حق حاصل ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
جاپانی رہنما نے تائیوان کے مسئلے میں فوجی مداخلت کی کوشش کا غلط پیغام دیا ہے، وانگ ای
بیجنگ (سب نیوز) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی اور تینوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ دوستانہ تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کے روز دورہ مکمل ہونے کے بعد، وانگ ای نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک توقع رکھتے ہیں کہ چین خطے کے ممالک اور پوری دنیا کے لیے مزید یقین دہانی اور استحکام فراہم کرے گا۔
ان کہا کہنا تھا کہ اگلے سال چین کے 15ویں پنج سالہ منصوبے کا آغاز ہو گا۔ چین اس موقع سے فائدہ اٹھا کر وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کو وسعت دیتے ہوئے چین-وسطی ایشیا تعاون میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گا، اور ایک قریبی چین-وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرے گا۔ وانگ ای نے کہا کہ تینوں وسطی ایشیائی ممالک چینی صدر شی جن پھںگ کے تجویز کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ فرینڈز آف گلوبل گورننس گروپ میں شامل ہوں گے اور جلد از جلد بین الاقوامی ثالثی کونسل کا حصہ بنیں گے ۔ وسطی ایشیائی ممالک سمجھتے ہیں کہ چین سب سے قابل اعتماد شراکت دار ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ تینوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے، وہ کسی بھی قسم کی “تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت کرتے ہیں اور یہ کہ وہ ملک کی وحدت کی تکمیل کے لئے چینی حکومت کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں۔وانگ ای کا کہنا تھا کہ جاپانی رہنما نے کھلم کھلا تائیوان کے مسئلے میں فوجی مداخلت کی کوشش کا غلط پیغام دیا ہے اور ایک سرخ لکیر کو عبور کیا ہے جسے ہرگز نہیں چُھونا چاہیے ۔لہذا، چین کو سختی سے جواب دینا ہوگا۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق اہم معاملات میں کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور نہ ہی پیچھے ہٹے گا۔ اگر جاپان اپنے غلط راستے پر قائم رہتا ہے ، تو انصاف کے حامی تمام ممالک اور لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جاپان کے تاریخی جرائم کا از سر نو احتساب کریں بلکہ یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکاپ30 کے اختتام پر موسمیاتی اقدامات کے حوالے سے ایک جامع معاہدے کی منظوری کاپ30 کے اختتام پر موسمیاتی اقدامات کے حوالے سے ایک جامع معاہدے کی منظوری غزہ لبنان نہیں ہے‘‘ حماس نے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دی جی 20 اجلاس: فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو کے تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے جاری، حماس نے ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کردی یورپ کی بہت سی بڑی کمپنیاں امریکہ کے کنٹرول میں ہیں، ماہر اقتصادیات چین اٹلی کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، چینی وزیر اعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم