توشہ خانہ ٹوکیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
توشہ خانہ ٹوکیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا۔
بانی پی ٹی آئی نےکی جانب سےجمع کرائے گئے عدالتی جواب میں کہا گیا کہ بلغاری جیولری سیٹ قواعد کےمطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا،انعام اللہ شاہ کو کبھی نہیں کہا کہ صہیب عباسی سے کم قیمت لگوائے، انعام اللہ شاہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا،اسے 2 جگہوں سے تنخواہیں لینے کی وجہ سے برطرف کیا۔
عمران خان نےکہا فرض کریں کہ انعام اللہ نےمجھے کم قیمت لگوا کر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا،تو 2 ماہ بعد اسے صرف 70 ہزار زائد تنخواہ لینے پر برطرف کیوں کروں گا؟اس بنا پر پراسیکوشن کا کیس ختم ہوتا ہے جس کے حقائق ہی درست نہیں،مرکزی گواہ انعام اللہ شاہ قابل اعتماد نہیں،وہ جہانگیر ترین کا آلہ کار تھا۔
عدالت نےسوال کیا کہ ہار اور انگوٹھی کی قیمت اٹلی سے 7 کروڑ سے زائد لگی،آپ کیا کہیں گے؟ جس پر عمران خان نےکہا نیب کا دائرہ اختیار نہیں،اس لیےاٹلی سےلگائی قیمت بطورشہادت پیش نہیں ہو سکتی،چیئرمین نیب نےبغیراختیارمئی 2024 کو وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی کو معافی دی،ایف آئی اے نےکبھی تحقیقات نہیں کیں،رولز کےخلاف من گھڑت رپورٹ جمع کرائی،توشہ خانہ ون کیس میں گواہ انعام اللہ اورصہیب عباس نے بلغاری سیٹ کا ذکرنہیں کیا،ممنوعہ فنڈنگ کیس اور سائفرسےکچھ نہیں ملا تو اب یہ کیس بنا دیا۔
بانی پی ٹی آئی نےجواب میں کہا 2018 کی توشہ خانہ پالیسی کےمطابق تحفہ صرف رپورٹ نہ کرنے پر ایکشن ہوسکتا تھا،توشہ خانہ تحائف 7 سے 10 مئی 2021 کے درمیان وصول کیےجس پر نیب کیس بنا،
ایف آئی اے کےدائر اختیار کےحوالے سے توشہ خانہ رولزمکمل خاموش ہیں،اسی بنیاد چوتھےجعلی توشہ خانہ کیس میں مجھےاورمیری بیوی کو بری کرنا چاہیے،نومبر 2022 سے میرے خلاف ایسے من گھڑت کیسز بنائے جا رہے ہیں۔
اسی پربشری بی بی نےاپنے بیان میں کہا پردہ نشین خاتون ہوں،کبھی کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا،میں نےبھی انعام اللہ شاہ کوقیمت کم لگانے کا کبھی نہیں کہا،ایک جرم پر بار بار سزا نہیں ہو سکتی،توشہ خانہ میں ایسا ہی کیا جا رہا ہے۔
ملزمان نے گزشتہ روز اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں جواب جمع کرایا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ فلپائن میں 7.6 شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خوارج ہلاک ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے استعفی دے چکا، عمران خان بھی کہیں گے تو فیصلہ واپس نہیں لوں گا: علی امین گنڈاپور
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انعام اللہ شاہ بانی پی ٹی ا ئی توشہ خانہ
پڑھیں:
عمران کے وکیل کی توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-8-7
اسلام آباد:(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی تاہم عدالت نے منظورکرنے کی بجائے کہاہے کہ اس کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔یہ ریمارکس جسٹس راجا انعام امین منہاس نے منگل کے روزدیے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجاانعام امین منہاس نے کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی ہیں، بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں عدالت نے بری کر کے گھر جانے کا کہا، بریت کے بعد اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پہلے تفتیش میں تحائف اکٹھے کیے تو بلغاری سیٹ الگ کر دیا کہ اسے بعد میں دیکھیں گے، اسلام آباد میں ایسی کوئی ایجنسی نہیں جس نے توشہ خانہ کیس میں تفتیش نہیں کی، پہلے الیکشن کمیشن، پھر نیب، پھر ایف آئی اے اور ایک تھانہ کوہسار میں بھی مقدمہ ہے، آپ کی عدالت میں ریلیف ملنے کے بعد مجھے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت پیش ہونا ہے، ان سب میں ایک ہی چیز مشترکہ ہے اور وہ ہے نیب، یعنی پہلے بھی نیب نے تفتیش کی اور دوبارہ بھی، نیب نے تفتیش شروع کی تو پھر ایف آئی اے آگئی۔ انہوں نے کام شروع کیا، قوانین کا تحفظ حاصل ہے کہ ایک کیس میں بار بار سزا نہیں ہوسکتی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ جج صاحب کو کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیں جس پر جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کہا کہ اس کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس انعام امین منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو کیس سے متعلق تمام عدالتی فیصلوں کے حوالہ جات جمع کرانے کی ہدایت کر دی اور ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، آئندہ تاریخ سماعت بعد میں بتائی جائے گی۔