data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جامعہ کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک طالبہ یونیورسٹی کی بس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب متاثرہ طالبہ بس سے اتر رہی تھی۔ واقعہ سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے باہر پیش آیا، جہاں پوائنٹ بس نے اچانک ریورس کیا اور طالبہ اس کی زد میں آگئی۔

طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی طالبہ کی شناخت انیقہ سعید کے نام سے ہوئی ہے، جو جامعہ کراچی کی طالبہ تھیں۔

حادثے کے بعد ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم جاں بحق طالبہ کے اہلخانہ نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔ واقعے کے بعد یونیورسٹی میں افسوس اور غم کی فضا قائم ہے۔

دوسری جانب طلبہ نے جامعہ کراچی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری لائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جامعہ کراچی

پڑھیں:

مسلمان نیویارک، لندن کا میئر بن سکتا ہےلیکن بھارت میں یونیورسٹی کا وی سی نہیں بن سکتا، مولانا ارشد مدنی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جمعیت علمائے ہند (الف) کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین مولانا ارشد مدنی نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک مسلمان نیویارک یا لندن کا میئر تو بن سکتا ہے، مگر بھارت میں کسی مسلمان کے لیے یونیورسٹی کا وائس چانسلر بننا تقریباً ناممکن بنا دیا گیا ہے۔

دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان وائس چانسلر بن بھی جائے تو اس کے خلاف مقدمات بنا کر اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے، جیسا کہ اعظم خان کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ الفلاح یونیورسٹی کا سربراہ بھی جیل میں ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کب تک وہاں رہے گا، حالانکہ اس کے خلاف کیس مکمل طور پر ثابت بھی نہیں ہوا۔

مولانا ارشد مدنی کا کہنا تھا کہ آزادی کے پچھلے 75 برسوں میں مسلمانوں کو تعلیم، قیادت اور انتظامی شعبوں میں آگے بڑھنے سے منظم طریقے سے روکا جاتا رہا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کا رویہ ایسا ہے جیسے وہ مسلمانوں کے قدموں تلے کی زمین کھینچ لینا چاہتی ہو، اور بڑی حد تک یہ مقصد حاصل بھی کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مسلمانوں کا حوصلہ شدید طور پر کمزور کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • کندھ کوٹ میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
  • خیرپور: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں بیڈمنٹن چمپئن شپ کا آغاز
  • پرنسپل کی مبینہ جنسی ہراسانی پر 15 سالہ طالبہ نے اسکول میں خودکشی کر لی
  • بہاولنگر: ٹریلر کی رکشے کو ٹکر، ایک طالبہ جاں بحق، 7 زخمی
  • انجینئر سید عادل عسکری کی آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی تجویز پر نظر ثانی کی درخواست
  • سمرتی مندھنا کی شادی اچانک منسوخ، افسوسناک وجہ سامنے آگئی
  • جامعہ کراچی،گھٹتے طلبہ اور…
  • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا جامعہ الرشید کراچی میں خصوصی اوپن سیشن
  • مسلمان نیویارک، لندن کا میئر بن سکتا ہےلیکن بھارت میں یونیورسٹی کا وی سی نہیں بن سکتا، مولانا ارشد مدنی
  • جامعہ کا رفیق و چین، مصطفین