2025-10-16@15:18:11 GMT
تلاش کی گنتی: 27859
«سسٹر سٹی»:
ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسلام ٹائمز، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سکھر میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا۔ ایئرپورٹس بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹینڈر میں درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر ہے۔ وفاقی حکومت نے سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالےسے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ملاقات ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرادی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات وزیراعظم کےسامنے رکھے۔ وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) پی ٹی آئی کی خاتون کارکن فلک جاوید کی ضمانت منظور، سیشن کورٹ لاہور نے جمعرات کے روز فیصلہ سنایا ۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور رانا رؤف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ ایڈیشنل سیشن جج ساجد احمد چوہدری نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹی20 اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں اور ہاسپیٹیلٹی پیکجز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی راولپنڈی میں 10 سیٹر باکس کی قیمت 3 لاکھ روپے، 20 سیٹر باکس کی 5 لاکھ روپے، پلاٹینم باکس سیٹ کی 1 لاکھ 50 ہزار روپے فی نشست اور 24 سیٹر باکس فیلڈ کی 6 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ ???? Ticket prices announced for the Pakistan vs South Africa T20I and ODI series ????️ Lahore and Rawalpindi will...
سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس، لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کل کسی بھی شخص کو ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے، قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال، املاک کا تحفظ، قانون کی پاسداری بہرصورت یقینی بنائیں گے۔شرپسندوں، بلوائیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی صورت میں سخت ایکشن لیں گے۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان آئی جی پنجاب نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا شر پسندی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت...
جنوبی وزیرستان: پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے افغان-بھارتی گٹھ جوڑ بے نقاب کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں اور 4 روز کے دوران 130 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے، قبائلی عوام نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں کیے گئے آپریشن میں 18 خوارج مارے گئے، جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران...
لاہور کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمے میں فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور رانا رؤف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ ایڈیشنل سیشن جج ساجد احمد چوہدری نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول کی قیادت میں اعلی سطح وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد کی ملاقاتوفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قوم اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان ، نیر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالیسے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا...
اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے سعودی عرب کی الفیصل یونیورسٹی کے 14 محققین کو دنیا کے سرفہرست 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں لیبر اصلاحات: غیرملکی محنت کشوں کے لیے نئے دور کا آغاز سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ سالانہ فہرست ’اسکوپس‘ ریسرچ سائٹیشن ڈیٹا بیس پر مبنی ہے جو دنیا بھر کے ان محققین کو تسلیم کرتی ہے جن کا سائنسی کام نمایاں اثر اور اعلیٰ معیار کا حامل ہوتا ہے۔ یہ فہرست تعلیمی برتری اور تحقیقی اثر پذیری کی ایک معتبر عالمی پیمائش سمجھی جاتی ہے۔ مذکورہ فہرست 2 مرکزی زمروں میں تقسیم کی گئی ہے جن میں طویل المدتی اثرات (محقق کے کیریئر کے دوران سائنسی خدمات کو مد نظر رکھنے والی) اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا:۔ چٹاگانگ یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں 44سال بعد، اسلامی چھاترو شبر (اسلامی جمعیت طلبہ)کے حمایت یافتہ سومپریتر سکھارتھی جوٹ پینل نے نائب صدر، جنرل سکریٹری اور 22 دیگر عہدوں پر کامیابی حاصل کرلی۔نائب صدر کے عہدے کے لیے اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ امیدوار ابراہیم رونی 7,983 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ ان کے قریبی حریف چھتر دل کے حمایت یافتہ امیدوار سجاد حسین کو 4,374 ووٹ ملے۔ جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے شبر کے حمایت یافتہ امیدوار سید بن حبیب 8,031 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ ان کے قریبی حریف چھاترا دل کے حمایت یافتہ امیدوار محمد شفاعت حسین نے 2,734 ووٹ حاصل کیے۔دوسری جانب چھتر دل کے حمایت یافتہ امیدوار ایوب...
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یقین دلایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام تحفظات جلد دور کیے جائیں گے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں سیاسی اور حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پیپلز پارٹی اور ن لیگ بیان بازی روکنے پر متفق پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری نے کی، جبکہ وفد میں نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن اور شیری رحمٰن شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہرِ قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں متاثر یا غیر فعال رہ سکتی ہیں، شہریوں کو اگلے چند دنوں تک درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گرمی کی شدت محسوس ہوگی۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دن کے پہلے پہر بلوچستان کی شمال مغربی سمت جبکہ شام کے وقت مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت آئندہ تین دن کے دوران 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال دراصل موسم کی تبدیلی کے عمل کا حصہ ہے،...
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج جہنم واصل کردیئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ...
اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل، پنجاب حکومت کی جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں جماعت کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی، جس کے دوران بھارہ کہو، سواں اور دیگر مقامات پر ٹی ایل پی کے دفاتر کو بند کر دیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے اس انتہا پسند جماعت کے خلاف مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت...
استنبول کی بلدیہ کونسل نے غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد کی ایک قرارداد اور استنبول و غزہ پٹی کو ’سسٹر سٹی‘ قرار دینے کے معاہدے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ نائب اسپیکر گوکھان گوموشداغ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا، جہاں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اس اقدام کی حمایت کی۔ سسٹر سٹی کا مطلب 2 شہروں کے درمیان طویل المدتی شراکت قائم کرنا ہے تاکہ ثقافتی تبادلے، باہمی تعاون، انسانی ہمدردی کی امداد، شہری ترقی اور سماجی منصوبوں کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں نسل کشی پر خاموش رہنے والا شریکِ جرم ہے، ترک صدر...
پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں فتنہ الخوارج نے جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر آپریشن کے ذریعے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، جب کہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا اور خوارج کی ایک بڑی تشکیل کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جب کہ فائرنگ کا...
اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے Supporters of the banned Islamist political party Tehrik-e-Labaik Pakistan (TLP) chant slogans during a protest demanding the release of their leader and the expulsion of the French ambassador over cartoons depicting the Prophet Mohammed, in Lahore, Pakistan October 22, 2021. REUTERS/Mohsin Raza WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے۔وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا۔مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل...
امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غلط انجینیئرنگ اور ناکافی ٹیسٹنگ وہ بنیادی عوامل تھے جن کے باعث 2023 میں نجی آبدوز ٹائیٹن ٹائٹینک کے ملبے کی جانب جاتے ہوئے تباہ ہوگئی۔ بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ایک تباہ کن امپلوژن (اندرونی دھماکہ) کے نتیجے میں پیش آیا، جس میں تمام 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک حادثہ: آخری لمحات میں کیا ہوا تھا، اصل صورتحال کا سراغ لگ گیا یہ رپورٹ امریکی کوسٹ گارڈ کی اگست میں ہونے والی تحقیقات کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں آبدوز کے آپریٹر اوشن گیٹ کی سنگین کوتاہیوں اور ٹائیٹن سبمرسیبل کے ڈیزائن میں موجود خامیوں...
پنجاب سے متعلق تحفظات؛ پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پنجاب سے متعلق تحفظات کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی۔ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات آج وفاقی دارالحکومت میں ہوگی۔ا س سلسلے میں پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے وفد تشکیل دے دیا ہے، جس میں راجا پرویز اشرف، نیر بخاری، شیری رحمان، ندیم افضل چن شامل ہیں۔دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومتی وفد کی قیادت کریں گے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی پنجاب سے متعلقہ شکایات و تحفظات اور درپیش مسائل کے حل پر بات چیت ہوگی۔ علاوہ ازیں پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے پر ہونے والی...
—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا وفد وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو اور وفد کا خیرمقدم کیا۔پیپلز پارٹی کے وفد میں نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن اور شیری رحمٰن شامل ہیں۔اس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفود کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، ملک احمد خان، احد خان چیمہ بھی شریک تھے۔
راجہ پرویز اشرف اور اسحاق ڈار—فائل فوٹوز پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سیاسی رابطے بحال ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خارجہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمٰن اور ندیم افضل چن، جبکہ ن لیگی وفد میں ملک احمد خان، احد چیمہ اور رانا ثناء اللّٰہ شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفتذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج شام طے ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ تعاون کی...
—فائل فوٹو فتنہ الخوارج نے سیزفائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی ناکام کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مہمند میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی میں 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ افغان طالبان اور بھارت کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقابسیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان مخالف افغان جارحیت کے حوالے سے پروپیگنڈا خبریں چلا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے، مہمند میں یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آپریشن میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں جاری...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دفاتر سیل کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو، سواں سمیت کئی علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روز لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کیے گئے تھے، مقدمات اسلام پورہ، نیو انار کلی، شفیق آباد، گوالمنڈی، بادامی باغ اور شاہدرہ میں درج کیے گئے۔ لاہور، مذہبی تنظیم پر دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے 25 مقدمات درج لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کرلیےگئے۔ مقدمات میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا، ہنگامہ آرائی،...
پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان حالیہ دنوں میں جاری بیان بازی اور سیاسی تناؤ کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے، جس کا مقصد باہمی اختلافات کا جائزہ لینا اور کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ن لیگ کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔ ملاقات میں خاص طور پر پنجاب حکومت سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات پر گفتگو کی جائے گی جن میں بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔...
اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے۔ وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا۔ مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس بھی سیل کر دیا گیا۔ مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو اور مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی۔ یوسی لیول دفتر ٹی ایل پی شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو بھی سیل کیا گیا۔ مسجد ممتاز قادری، گاؤں اٹھال، سملی ڈیم روڈ بھار کہو اور جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بھارہ کہو سیل...

سیکیورٹی فورسز نے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن میں 50 خوارج ہلاک
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن میں 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیئے، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند میں آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کا علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اس...
پنجاب حکومت نے حالیہ پرتشدد مارچ کے تناظر میں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے اور ملک بھر...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) پاکستان آرمی نے خیبرپختونخواہ کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کرنے والے بھارتی اسپانسرڈ فتنتہ الخوراج کے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر فتنتہ الخوارج کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کی گئی جسے پاک فوج نے ناکام بنادی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ معلومات پر کیا، اس دوران فتنتہ الخوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کے گھنٹے تک جاری رہا، ہلاک خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے آئے...
آغا خان یونیورسٹی کے معروف ماہرِ اطفال، پروفیسر ڈاکٹر آغا ذوالفقار خان نے 76 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی، ان کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور وہ اس اقدام کو سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ ان کی یہ متاثرکن کہانی یاد دلاتی ہے کہ ساتھ اور خوشی زندگی کے کسی بھی مرحلے پر مل سکتی ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر آغا ذوالفقار خان نے 76 سال کی عمر میں شادی کر کے یہ ثابت کر دیا کہ محبت کی کوئی عمر نہیں...
فتنۃ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی جب کہ مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی میں 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے...
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ انگلش ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 18 اکتوبر کو کیوی ٹیم کے مقابل آئے گی۔ فل سالٹ اور جوز بٹلر انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کریں گے۔ تیسرے نمبر پر جیکب بیتھیل جبکہ کپتان ہیری بروک چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ ٹام بینٹن، سیم کرن، جارڈن کوکس، برائیڈن کارس، لیام ڈوسن، عادل رشید اور لیوک ووڈ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ Back in action on Saturday ⏳ Our XI for the first IT20 against @BLACKCAPS ???? pic.twitter.com/pAqOKorsOV — England Cricket (@englandcricket) October 16, 2025 دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز کی سیریز کے...
فتنہ الخوارج کی سیزفائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےخوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ہے، خفیہ اطلاع پر پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں کامیاب کارروائی کی، جس میں 45 سے 50 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کئی خوارج زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 13 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کررکھا ہے، آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے، اس دوران فائرنگ...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئےآئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم...
—فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج شام طے ہے۔شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیارمسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اور وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا، فیصلے کے مطابق منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، اکتوبر 2024ء سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا، 10 سے زائد توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئیں مگر ایک بھی نہیں سنی گئی۔ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف...
وفاقی انتظامیہ کی وسیع کارروائی،اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر اور مساجد/مدارس کے خلاف کاروائی کا معاملہ، وفاقی انتظامیہ نے ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد و مدرسہ کو سیل کر دیا۔ مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس سیل کر دیا گیا ، مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو سیل کردیا گیا، مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی،یوسی لیول دفتر ٹی ایل...
فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں انتشاری جماعت کو موصوف دہشتگرد، شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوٹرن لینے اور بار بار مؤقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی، آپ کی فائنل کال کو پاکستان مسترد کرچکا تو اب کس منہ سے کال دیتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پاکستانی یہ سوچنے پر مجبور ہے کیا انتشار پھیلانے کے لیے ان دونوں کا ایجنڈا ایک ہے؟ جس صوبے میں...
فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 34 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 تا 15 اکتوبر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مارے گئے۔ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آراسلام آباد ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل... سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں بھی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن...
لاہور: تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پولیس کے کتنے اہلکار شہید و زخمی ہوئے، کتنی گاڑیاں جلائیں و ناکارہ بنا دیں، اس متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہرین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جبکہ بے قابو ہجوم کے پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 1648 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے 69 اہلکار مستقل معذور ہوگئے جبکہ 202 شدید زخمی اور 1194 معمولی زخمی ہوئے۔ اسی طرح مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق اور 54 شدید زخمی ہوئے، 97 گاڑیاں مکمل طور توڑ پھوڑ کرکے ناکارہ اور دو گاڑیاں جلا دی گئیں۔ پولیس کی 10عمارتوں کو شدید نقصان بھی...
پنجاب میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور زیرِ زمین پانی کے تحفظ کے لیے ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب (ای پی اے) نے نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام پر بڑی پابندی عائد کر دی ہے جب کہ اب صوبے میں کسی بھی نئی ہاؤسنگ اسکیم کو اس وقت تک منظوری نہیں دی جائے گی جب تک وہ اپنے لے آؤٹ پلان میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے جگہ مختص نہیں کرے گی۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق یہ فیصلہ ماحول اور انسانی صحت دونوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہو چکا تھا کیونکہ بیشتر ہاؤسنگ سوسائٹیز بغیر ٹریٹمنٹ گندا پانی چھوڑ رہی تھیں، جو نہ صرف زمین بلکہ قریبی آبی ذخائر کو بھی آلودہ کر رہا تھا۔ ان...
پاکستان اس سال دہائیوں کی شدید ترین موسمِ سرما کا سامنا کرے گا، جب کہ ماہرین نے لا نینا کے اثرات کے باعث غیر معمولی درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ اقوام متحدہ اور انٹرسیکٹر کوآرڈینیشن گروپ (ISCG) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں ہلکی یا معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق لا نینا اس وقت بنتی ہے جب بحرالکاہل کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے کم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں غیر معمولی موسمی تبدیلیاں، بارشوں اور ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج ہلاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی اس پی آر) کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر 2025ء کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں دورانِ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ان دہشتگرد گروہوں کو ختم کرنا تھا جو بھارتی سرپرستی میں پاکستان کے امن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 18 دہشتگرد مارے گئے۔اسی دوران جنوبی وزیرستان میں ایک اور جھڑپ ہوئی جس میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جب کہ بنوں میں...
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی، پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا، پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِصدارت امن و امان کی صورتحال پر غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں حالیہ سیکیورٹی آپریشنز کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جن میں مجموعی طور پر 34 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، حکام نے اطلاع دی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی مسلح افواج اور سیکیورٹی ایجنسیز کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں۔ صدر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے ملک میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اور انہوں نے تاکید کی کہ دہشتگردی کے...

سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا
سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام اباد میں 15 اکتوبر 2025 کو “مالی شمولیت برائے معاشی سلامتی“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا. اس تقریب میں ماہرین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جامع مالی نظام پاکستان کی معاشی و سماجی استحکام اور قومی ترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان چوہان مشیر برائے معاشی امور و قومی ترقی CASS نے پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں معاشی ستون کی اہمیت پر زور دیا اور یہ مؤ قف پیش کیا کہ قومی سلامتی کا انحصار وسیع اور مضبوط...
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سکھر میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ ایئرپورٹس بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹینڈر میں درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر ہے۔ وفاقی حکومت نے سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشت گردہلاک کردیے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موٴثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے...
ویب ڈیسک : سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔ تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں، اس دوران شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم...
پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آگئی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے پہلے میچ میں، گرین کیپس نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کا جیت کا تناسب 100% ہے۔ آسٹریلیا جو کہ گرین کیپس سے اوپر ہے، موجودہ عرصے میں اب تک اپنے تینوں ٹیسٹ میچز جیت کر 36 پوائنٹس حاصل کر چکا ہے، اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہے۔ سری لنکا دو ٹیسٹ میچوں میں ایک جیت اور ایک ڈرا کی بدولت 16 پوائنٹس اور 66.67 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے سب سے...
خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات پر کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مختلف جھڑپوں میں مارے گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 18خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 8خوارج مارے گئے جبکہ بنوں میں بھی کارروائی کےد وران 8 خوارج ہلاک ہوئے۔ پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی مزید :
مودی حکومت پر امریکی ٹیرف کا دباؤ بھاری پڑ گیا، بھارت نے بالآخر ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے جھکنے پر مجبور ہو کر روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرا دی۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روسی تیل کی خریداری نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے روس سے تیل لینے پر خوش نہیں تھے، لیکن اب یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت فوری طور پر روسی تیل کی خریداری روکنے کے قابل نہیں، مگر جلد ہی یہ سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔ یاد رہے...
پشاور: پی ٹی آئی کے وفد نے سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں اسپیکر بابر سلیم سواتی ، سابق گورنر شاہ فرمان خان ، تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا شامل تھے۔ اہم ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کی تقریب ، سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے...
ایشیا ایسٹ پیسیفک ریجن سے نیپال اور عمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا ایسٹ پیسیفک کوالیفائرز سے ایک اور ٹیم ان کے ساتھ اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے اور ورلڈکپ کے لیے رسائی حاصل کرنے کے لیے فیورٹ ہے۔ یو اے ای کی ٹیم اپنا آخری میچ آج کمزور حریف جاپان کے خلاف کھیلے گی جس میں فتح اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا پروانہ تھمادے گی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ،...
نئی دہلی / واشنگٹن: امریکی دباؤ اور بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے آخرکار روس سے تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی امریکا کو کرادی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی روسی تیل خریدنے کی پالیسی سے خوش نہیں تھے، لیکن اب یہ معاملہ حل ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق بھارت فوری طور پر روس سے تیل کی درآمد بند نہیں کرسکتا، تاہم جلد ایسا کر دے گا۔ یاد رہے کہ امریکا نے روسی تیل کے سودوں پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر...
سعودی عرب، قطر اور انگلینڈ نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں رسائی حاصل کرلی۔ سعودی عرب نے عراق کے ساتھ بغیر کسی گول کے مقابلہ ڈرا کرکے مسلسل دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کی۔ میگا ایونٹ آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر شیڈول ہے۔ سعودی ٹیم کو صرف ایک پوائنٹ درکار تھا، گول کیپر نواف الاکیدی نے حسن عبد الکریم کی فری کک کو روک کر عراق کو جیت سے محروم رکھا۔ اس نتیجے کے ساتھ سعودی عرب کی ٹیم گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی۔ اگرچہ سعودی عرب اور عراق کے پوائنٹس برابر ہیں مگر سعودی ٹیم نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر پہلی پوزیشن لے کر میگا ایونٹ میں...

عہدہ سنبھالتے ہی تنازع، قومی پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کا پرچم کیوں؟ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا تنقید کی زد میں
خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تنقید کی وجہ ان کی ایک حالیہ وائرل تصویر بنی ہے، جس میں انہیں دفتر میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پس منظر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرچم آویزاں نظر آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو سخت ناپسند کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ متعدد صارفین نے اس اقدام کو غیرمناسب اور قومی وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طرزِ عمل ان لوگوں کی محبِ وطن ہونے کے دعووں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا افغان طالبان رجیم اور بھارت کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بےنقاب ہو گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان مخالف افغان جارحیت کے حوالے سے پروپیگنڈا خبریں چلا رہا ہے، گزشتہ روز افغان طالبان کے پاکستانی ٹینک قبضے میں لینے کا جھوٹا پروپیگنڈا افغان ترجمان نے کیا۔فیکٹ چیک گروک نے جھوٹ سے پردہ اٹھایا کہ روسی ساختہ ٹینک افغان طالبان کے زیر استعمال ہے، ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے ذبیح اللّٰہ نے دوستی گیٹ کو تباہ کرنے سے متعلق بھی بیان جاری کیا، بھارتی میڈیا نے اسے پاکستانی سمت کا بنا کر خوب پروپیگنڈا کیا۔ کیا افغانستان نے پاک فوج کے ٹینک قبضے میں لے لیے؟ حقیقت سامنے آگئیاسلامی امارت افغانستان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کی جانب...
قومی ٹیسٹ ٹیم کو ایک فتح نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے پہلے میچ میں گرین کیپس نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کو شکست دے کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کی جیت کا تناسب 100 فیصد ہے۔ گرین کیپس سے اوپر موجود آسٹریلیا نے اب تک رواں دورانیے میں کھیلے گئے اپنے تینوں ٹیسٹ میچز میں فتح پاکر 36 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہی ہے۔ سری لنکا دو ٹیسٹ میچز میں ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کی بدولت 16 پوائنٹس اور 66.67 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ نئے دورانیے میں سب سے زیادہ سات ٹیسٹ میچز بھارت نے...
افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ کر نیا سنگِ میل قائم کر دیا۔ وہ کسی بھی مکمل رکن (Full Member) ٹیم کے ایسے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ڈھاکا میں تاریخی اننگز منگل کے روز ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں محمد نبی نے شاندار ناقابلِ شکست 62 رنز بنائے، جس کی بدولت افغانستان نے 200 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ Mohammad Nabi is the oldest player from a Full Member nation to score a fifty in men’s ODIs, breaking...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے رواں ہفتہ خوش خبری لے کر آیا ہے۔ گرین کیپس نے ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے ابتدائی میچ میں دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کو شکست دے کر نہ صرف 12 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے بلکہ دوسرے نمبر پر پہنچ کر دنیا کو حیران کر دیا۔اس شاندار کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم کا جیت کا تناسب سو فیصد ہے، جو اس کے نئے عزم اور مضبوط ٹیم ورک کا ثبوت ہے۔اس وقت چیمپئن شپ میں آسٹریلیا 36 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ کینگروز نے اب تک اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اور ان کا جیت کا تناسب بھی سو فیصد ہے، تاہم پاکستان نے ایک ہی میچ میں...
الجبیل(سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں جاری جے سی ایل ٹی 12 کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ کل جمعے کے دن ایونٹ کے دو فائنل میچز کھیلے جائیں گے، جن میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑی جیت کے جذبے سے سرشار اور بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں۔ جے سی ایل ٹی 12 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پریمیئر ڈویژن کا فائنل نقی الیون اور اے ایل سی سی الیون کے درمیان ہو گا جبکہ پرائم ڈویژن کا فائنل شاہین الیون اور ایگل سی سی الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پریمیئر ڈویژن کی 14 اور پرائم ڈویژن کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا، جس سے واضح ہے کہ الجبیل میں...
تحریک آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔لیاقت علی خان کوقائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896 میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ 1918 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1936 میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام پاکستان کےلیے شب و روز کام کیا۔16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انھیں سید اکبر نامی شخص نے گولیاں...
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اتحادی تنازعات مزید گہرے ہو گئے ہیں، جہاں پنجاب حکومت پر بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن لاہور سے پولیس سیکیورٹی واپس لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بلاول ہاؤس سیکیورٹی تنازع: محافظ جیالوں کو اسلحہ لائسنس فراہم کیا جائے، رانا ثناءاللہ ذرائع کے مطابق صوبائی حکام کی مشاورت کے بعد تمام پولیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا، جو پچھلے دو دنوں سے غائب ہیں۔ یہ اقدام اتحادیوں کے درمیان صوبائی حقوق، سیلاب امداد کی تقسیم اور پاور شیئرنگ جیسے مسائل پر جاری جھگڑوں کی وجہ سے سیاسی انتقام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ گیلانی خاندان کی سیکورٹی بھی واپس اس سے قبل ملتان میں سابق وزیر...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران ایک نوجوان دیوار پھلانگ کر قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں نوجوان نے آسانی سے دیواری پھلانگی اور پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی غیر متعلقہ نوجوان کو دیکھ کرحیران ہو گئے، کھلاڑیوں کی نشاندہی پر سکیورٹی عملے نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان بابراعظم کا فین تھا، ڈریسنگ روم میں سیلفی لینے پہنچا تھا، نوجوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں ممنوعہ مقام اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایشیا کپ 2025 کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے رویے پر جہاں دنیا بھر میں شدید تنقید کی گئی، وہیں آسٹریلوی کھلاڑیوں اور ٹیم کے سپورٹ اسٹاف نے اس موقع کو ہنسی مذاق میں تبدیل کرتے ہوئے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی، جس میں بھارتی کھلاڑیوں کے اس متنازع طرزِ عمل کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے یہ ویڈیو آسٹریلیا کی مشہور اسپورٹس ویب سائٹ Kayo Sports پر شائع کی گئی تھی، جس میں فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ، آل راؤنڈر گلین میکسویل، مچل...
ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زی اے) کے چیئرمین اللہ دِنو خواجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کا دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ‘ اللہ دِنو خواجہ نے اپنا استعفیٰ وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار کو تحریری طور پر ارسال کیا، جس میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ذمہ داری نبھانے پر اظہارِ تشکر اپنے استعفے میں اللہ دِنو خواجہ نے کہا کہ انہیں اس عہدے پر خدمات انجام دینے اور پاکستان کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی ترقی میں حصہ ڈالنے کا موقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کی بندرگاہوں سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ترسیل عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔کسٹمز ہاؤس کراچی میں ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کے ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹر جنرل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کوئٹہ اور پشاور کے افغان ٹرانزٹ ڈائریکٹرز نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس کے بعد کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 98.2025 جاری کیا گیا، جس کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کوئٹہ اور پشاور کے کسٹمز اسٹیشنز پر مزید کنٹینرز کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔تمام ٹرمینلز...
بلاول ہاؤس رائیونڈ کی سیکیورٹی کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے احتجاجی ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے خود سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جمعرات کو بلاول ہاؤس رائیونڈ پہنچے، جہاں انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی کارکن رات بھر بلاول ہاؤس کے باہر پہرہ دیں گے۔ رانا جمیل منج کے مطابق، پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سیکیورٹی فراہم نہ کیے جانے پر جیالے خود حفاظتی انتظامات سنبھالیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بلاول ہاؤس پہنچے گی تاکہ رہنماؤں اور عمارت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ دوسری جانب، پنجاب حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی ریاست نیویارک میں ایک دلچسپ و عجیب اور متاثر کن واقعہ پیش آیا جہاں جدید ٹیکنالوجی نے ایک بے زبان جانور کی زندگی بچا لی۔ایک بلی کا بچہ حادثاتی طور پر ایک زیرِ زمین پائپ میں جا پھنسا، جہاں تک انسانوں کا پہنچنا تقریباً ناممکن تھا۔ بلی کی مسلسل میاؤں میاؤں نے اردگرد کے لوگوں کی توجہ کھینچ لی اور مقامی ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی گئی۔ریسکیو عملے نے فوری طور پر ایک ریموٹ کنٹرول کار کو ریسکیو مشن کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کھلونے کی اس کار میں ایک چھوٹا کیمرہ اور تیز روشنی نصب کی تاکہ پائپ کے اندر بلی کا پتا لگایا جا سکے۔ویڈیو دیکھیں: https://www.facebook.com/share/v/1BZ6XNQKd4/کار کو احتیاط سے...
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے پر شدید ردِعمل دیا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ بلاول ہاؤس کی حفاظت پر مامور جیالوں کو اسلحہ لائسنس فراہم کرے تاکہ وہ سیکیورٹی بہتر طور پر یقینی بنا سکیں۔ پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما رانا جمیل منج، سید حسن مرتضیٰ اور چوہدری اسلم گل نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کا بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینا غلط فیصلہ ہے۔ ان کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی وفاق میں اتحادی ہیں، اس لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو اس اقدام کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ مزید پڑھیں: عدلیہ کی...

ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں سالانہ امام حسین کانفرنس کا انعقاد، علماء، اساتذہ اور طلباء شریک
امام حسین کانفرنس سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ عسکری الھدایت، مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی اور یونٹ صدر کونین حیدر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ضلع ملتان، پروفیشنل یونٹ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے سالانہ امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز علی گیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اسکے بعد طلباء و طالبات نے نعت خوانی و منقبت خوانی کی۔ حجت الاسلام والمسلمین علامہ عسکری الھدایت، مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ ایم ڈبلیو پاکستان برادر سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر ملی...
امام حسین کانفرنس سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ عسکری الھدایت، مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی اور یونٹ صدر کونین حیدر نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں سالانہ امام حسین کانفرنس کا انعقاد، علماء، اساتذہ اور طلباء شریک ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں سالانہ امام حسین کانفرنس کا انعقاد، علماء، اساتذہ اور طلباء شریک ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں سالانہ امام حسین کانفرنس کا انعقاد، علماء، اساتذہ اور طلباء شریک ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں سالانہ امام حسین کانفرنس کا انعقاد، علماء، اساتذہ اور طلباء...

افغانستان سے تناؤ کمی میں سعودیہ‘ قطر کا کردار‘ اندرونی کہانی‘شبہ ہے جنگ بندی برقرار نہیں رہے گی: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان‘ افغانستان عارضی سیز فائر کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائر طالبان کی درخواست پر عمل میں آیا۔ سیز فائر کرانے میں قطر اور سعودی عرب نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قطر اور سعودی عرب نے پاک افغان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے براہ راست رابطہ بھی کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوست ممالک کی مداخلت پر افغان طالبان کے ساتھ 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا ہے۔ شبہ ہے کہ یہ جنگ...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے کمی کی منظوری دی گئی۔ پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے لٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے لٹر ہو گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 26 پیسے لٹر کمی کے بعد 181 روپے 71 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 74 پیسے کمی کے بعد 162 روپے 76 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آباد+ کراچی+ لاہور (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ آغا سراج درانی کو ایک ماہ قبل برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے باعث انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بدھ کو ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے...
مصنوعی ذہانت کے میدان میں معروف کمپنی اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مقبول چیٹ بوٹ ChatGPT میں بالغ صارفین کے لیے اختیاری ایڈلٹ مواد (Erotica) شامل کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی کے سی ای او سام آلٹمین کے مطابق یہ نیا فیچر دسمبر 2025 سے متعارف کرایا جائے گا تاہم یہ صرف شناخت شدہ بالغ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ سام آلٹمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ دسمبر میں جب ہم عمر کی تصدیق کا نظام مکمل طور پر نافذ کر لیں گے تو ہم اپنے اصول بالغ صارفین کو بالغوں کی طرح ٹریٹ کریں کے تحت بالغوں کے لیے مزید اختیارات متعارف کروائیں گے جن...
صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات،پاک افغان کشیدگی ،سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال زرداری نے افغان سرحد پار حملوں کے فوری تدارک میں فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جہاں ملک کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے صدرِ مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے صدر پاکستان کو افغان طالبان حکومت کے جارحانہ...
معیاری پروگرامنگ کے لیے اپنی جدوجہد اور بہترین کارکردگی کا عزم لیے ’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ ایک بار پھر اپنی نئی حکمتِ عملی کے ساتھ منفرد اور نیا مواد پیش کرنے جا رہا ہے, تاکہ ناظرین کے لیے تازگی اور انفرادیت کے حامل پروگرام پیش کیے جاسکیں۔ ’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ طویل عرصے سے پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری میں اپنا ایک کلیدی اور نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، جہاں اس نے مسلسل اور ایک کے بعد ایک منفرد اور حقیقی تصورات کو پیش کیا ہے۔ اپنے پروگراموں میں تنوع لانے کے لیے ’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ نہ صرف تجربہ کار ڈراما ٹیم کے ساتھ کام کرتا ہے، بلکہ ابھرتے ہوئے نئے پروڈیوسرز کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرتا ہے، جو جوش و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور اور یونیورسٹی آف دی پنجاب (پی یو) لاہور کیدرمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (تمغہ امتیاز) اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت دونوں جامعات کے اساتذہ، محققین اور طلبہ کی تیار کردہ مصنوعات، تحقیق اور ٹیکنالوجی کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں گی۔ترجمان یو ای ٹی لاہور کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کی تیار کردہ تحقیقی مصنوعات اور وسائل کو اکیڈمک، تحقیقی اور ترقیاتی مقاصد کے لئے استعمال کر سکیں گے۔یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر محمد شبیر قریشی کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی انتقال فرما گئیں۔پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویڑن کی کابینہ کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔پی ٹی آئی کراچی ڈویڑن کی تمام قیادت کی جانب سے محمد شبیر قریشی سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ عزوجل شبیر قریشی کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور سرکردہ کارکنوں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اور سرکردہ کارکنان کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز کو بھجوا دیں۔ذرائع کے مطابق تمام افسران کو فوری ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، لاہور سے ساڑھے 13 سو رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور کو دی گئی ہیں۔شیخوپورہ ڈویژن سے...