عمران خان کے کیس میں پی ٹی آئی وکلا غیر حاضر، سماعت یکم دسمبر تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات اور شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں کی سماعت ہوئی، لیکن پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
درخواستیں علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز دائر کی تھیں، اور عدالت نے آج دونوں فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے، تاہم عمران خان کے وکیل عدالت میں موجود نہ تھے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اور پراسیکیوٹر ٹیم پی ٹی آئی وکلاء کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ “بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں حاضر نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، لیکن عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ درخواستیں کل جمع کرائی گئیں اور نوٹس بھی دیے گئے، لیکن وکلاء کی غیر حاضری سوالیہ نشان ہے۔
عدالت نے علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ کی دائر کردہ دونوں درخواستوں کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عدالت میں پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔