ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے تیز رفتار فاسٹ بولر مارک ووڈ بریسبین میں شیڈول دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ٹیم مینجمنٹ نے ان کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے سیریز کے باقی  میچز کے لیے انہیں احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ووڈ نے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ایشیز ٹیسٹ میں پیس اٹیک کی قیادت کرتے ہوئے تقریباً نو ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی تھی۔

وہ رواں برس مارچ میں گھٹنے کی سرجری کے بعد سے میدان سے دور تھے۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2024 سری لنکا کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا تھا۔

یاد رہے کہ 36 سالہ مارک ووڈ نے پرتھ ٹیسٹ کے دوران دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ وہ سیریز کے پانچوں ٹیسٹ کھیلنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

پہلے میچ میں بھی ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے باعث ان کی شرکت مشکوک تھی، مگر نیٹس میں فٹنس ثابت کرکے انہوں نے میدان میں بھرپور رفتار دکھائی۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ کے حوالے سے احتیاط برتنا فطری امر ہے، کیونکہ ووڈ اپنی بہترین فارم میں دنیا کے ان تیز ترین بولرز میں شمار ہوتے ہیں جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گیند کرسکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی

افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
  • گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، شہری معجزانہ طور پر محفوظ، مشتعل افراد کا کلینر پر تشدد
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی