لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی بچوں کی تعلیم کے لیے 48 نئی بسوں، ہمت کارڈ میں شمولیت اور دنیا بھر سے ماہرین آٹزم کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا، غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے گی۔

فلپائن کے ساحلی علاقوں کے قریب 7.

4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

اجلاس میں دنیا بھر سے بہترین ماہرین آٹزم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا، سپیشل ایجوکیشن مراکز کیلئے مزید 48 نئی بسوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹزم سکول کے بچوں، اساتذہ اور سٹاف کے لیے یونیفارم اور ڈیزائن کی بھی منظوری دی، 13 رکنی بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اورآٹزم ریسورس سینٹر کے تین سالہ سٹریٹجک پلان کی منظوری دی گئی۔

معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے اجلاس میں بریفنگ دی، مریم نواز آٹزم سکول میں ایک کسٹمائزڈ ماڈل نافذ کیا جا رہا ہے، نصاب تعلیم کا کسٹمائزڈ ماڈل دنیا کے مختلف ممالک میں کامیابی سے رائج ہے، ثبوت پر مبنی آٹزم ماڈلزاور بین الاقوامی ریسرچ سٹڈی کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

راستے بند، ارکان غیر حاضر، سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

سکول کے لیے ایک جامع فنکشنل گرین نصابِ تعلیم بھی تیار کیا گیا ہے، شنل گرین نصابِ تعلیم میں کمیونیکیشن و لینگویج، لائف اسکلز، اسلامی و اخلاقی تعلیم، ٹیکنالوجی، جسمانی تعلیم اور سماجیات شامل ہیں ۔

پاکستان کے پہلے آٹزم سکول میں اوپن جم، واکنگ ٹریک، سنسری گارڈن اور ساؤنڈ تھراپی سینٹرز قائم کیے جائیں گے، یہاں 3 سے 16 سال تک کے بچوں کو داخلہ دیا جائے گااور مریم نواز آٹزم سکول اینڈ ریسرچ سنٹر میں بچے 22 سال کی عمر تک زیرِ تعلیم و زیرِ علاج رہ سکیں گے۔

آٹزم سکول کے لیے خصوصی ہائبرڈ ماڈل تیار کیا گیا ہے،جس کے تحت بچوں کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تصویری اور تحریری تھراپی دی جائے گی، بچوں کے والدین کے لیے بھی کوچنگ ماڈیولز تیار کر لیے گئے ہیں تاکہ گھر اور سکول کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کی جا سکے۔

پرامن لوگوں کو تنگ کرکے نفرت بڑھا رہے ہیں، پشاور ہائیکورٹ کے لاپتہ افراد کیس میں ریمارکس

آٹزم سکول میں بچوں کی سکلز اور حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، چلڈرن ویلفیئر آفیسرز سپیشل بچوں کی حفاظت اور فلاح کی براہِ راست نگرانی کریں گے، سکول میں ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن بھی قائم ہوگا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن میں ماسٹر ٹرینرز اساتذہ کو جدید تربیت فراہم کریں گے، ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن میں ایک سالہ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز بھی شروع کیے جائیں گے۔
 

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: آٹزم سکول میں خصوصی بچوں کی منظوری مریم نواز سکول کے کیا گیا بچوں کو بچوں کی کے لیے

پڑھیں:

لاہور، ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کیلئے انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف

لاہور:

پنجاب میں ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کے لیے پاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرا دیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو فضائی معیار، اسموگ، موسم اور ماحول سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والا یہ چیٹ باکس شہریوں کو فضا کے معیار، احتیاطی تدابیر اور صحت کے تحفظ سے متعلق مشورے بھی فراہم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے لوگ گھروں سے نکلنے سے پہلے موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی سطح سے آگاہ رہ سکیں گے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ماحول دوستی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو فعال انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے، اس سے قبل صوبائی حکومت نے اسموگ کی نگرانی، پیشگی اطلاعات کے نظام اور ماحول دوست مشینری بھی متعارف کرائی تھی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس اقدام کو پنجاب کی ماحولیاتی پالیسی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی شہریوں کی زندگیوں اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایک تحفہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحول دوستی دراصل انسان دوستی ہے اور ہر شہری زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کیلئے انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کا اجلاس، بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مفت تھراپی کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس
  • پنجاب میں خصوصی بچوں کیلئے بڑا قدم، 48نئی بسیں اور ہمت کارڈ کی منظوری
  • کوکلیئر امپلانٹ ایکٹیویشن سینٹر ملتان ، قوتِ سماعت سے محروم بچوں کے لیے امید کی نئی کرن
  • کاشتکاروں سے گندم خریدنے کیلئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ
  • مریم نواز کا ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان‘ مخالفین پر پھر برس پڑیں
  • راولپنڈی-اسلام آباد میٹرو بس سروس منصوبہ مکمل، وزیراعلیٰ مریم نواز افتتاح کریں گی
  • پنجاب میں 60 ہزار بچوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر، عارضی طور پر ٹینٹ اسکولز قائم کرنے کا فیصلہ