وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا واضح فیصلہ،غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دنیا بھر سے بہترین ماہرین آٹزم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز کیلئے مزید 48 نئی بسوں کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹزم اسکول کے بچوں، اساتذہ اور سٹاف کے لیے یونیفارم اور ڈیزائن کی بھی منظوری دی۔ 13 رکنی بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اورآٹزم ریسورس سینٹر کے تین سالہ سٹرٹیجک پلان کی منظوری دی گئی۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔ مریم نواز آٹزم سکول میں ایک کسٹمائزڈ ماڈل نافذ کیا جا رہا ہے۔ نصاب تعلیم کا کسٹمائزڈ ماڈل دنیا کے مختلف ممالک میں کامیابی سے رائج ہے ۔ ثبوت پر مبنی (Evidence-Based) آٹزم ماڈلزاور بین الاقوامی ریسرچ سٹڈی کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ سکول کے لیے ایک جامع فنکشنل گرین نصابِ تعلیم بھی تیار کیا گیا ہے۔ شنل گرین نصابِ تعلیم میں کمیونیکیشن و لینگویج، لائف اسکلز، اسلامی و اخلاقی تعلیم، ٹیکنالوجی، جسمانی تعلیم اور سماجیات شامل ہیں ۔ پاکستان کے پہلے آٹزم سکول میں اوپن جم، واکنگ ٹریک، سنسری گارڈن اور ساؤنڈ تھراپی سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ یہاں 3 سے 16 سال تک کے بچوں کو داخلہ دیا جائے گااور مریم نواز آٹزم سکول اینڈ ریسرچ سینٹر میں بچے 22 سال کی عمر تک زیرِ تعلیم و زیرِ علاج رہ سکیں گے۔سکول کے لیے خصوصی ہائبرڈ ماڈل تیار کیا گیا ہے،جس کے تحت بچوں کو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تصویری اور تحریری تھراپی دی جائے گی۔ بچوں کے والدین کے لیے بھی کوچنگ ماڈیولز تیار کر لیے گئے ہیں تاکہ گھر اور سکول کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کی جا سکے۔آٹزم سکول میں بچوں کی سکلز اور حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ چلڈرن ویلفیئر آفیسرز سپیشل بچوں کی حفاظت اور فلاح کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔ سکول میں ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن بھی قائم ہوگا۔ ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن میں ماسٹر ٹرینرز اساتذہ کو جدید تربیت فراہم کریں گے۔ ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن میں ایک سالہ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز بھی شروع کیے جائیں گے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف آٹزم سکول میں سکول کے بچوں کو کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گورننس اور صفائی انتظامات کی نگرانی مزید سخت کردی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں گورننس اور صفائی کے انتظامات کی نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔ ناقص کارکردگی یا کسی قسم کی کوتاہی برتنے والوں کو کسی بھی رعایت کے بغیر کارروائی کا سخت حکم جاری کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کے لیے مقرر کردہ ’کی پرفارمنس انڈیکیٹرز‘ کی کڑی جانچ پڑتال کی گئی اور ہر ضلع میں گورننس کے معیار کی مکمل نگرانی کے لیے خفیہ ٹیمیں بھیجی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات
صوبائی حکومت نے ناقص کارکردگی دکھانے والے نجی ٹھیکیداروں، ستھرا پنجاب کنٹریکٹرز، اور سرکاری اداروں میں صفائی کے ناقص معیار پر فوری کارروائی کی وارننگ جاری کی ہے۔ غیر معیاری کام پر کنٹریکٹر کی ادائیگی معطل کرنے اور دوبارہ معاہدہ کرنے پر غور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے آوارہ کتوں کے کاٹنے، مین ہول میں گر کر ہلاکتیں، اور کچھ سرکاری اسپتالوں میں فری میڈیسن نہ ملنے کے معاملات پر متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی۔ ہر شہر میں کوڑے دان کی صفائی، ویسٹ انکلوژر کی حفاظت، پارکنگ ایریاز، بس اسٹینڈز اور تمام پبلک مقامات کی مثالیت صفائی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
مزید براں، غیر قانونی قبضے اور تعمیرات پر 24 گھنٹے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے ذریعے فوری کارروائی کی جائے گی اور آمد و رفت میں رکاوٹ ڈالنے والی ریڑھیاں ہٹائی جائیں گی۔ مارکیٹ انتظامیہ سے تحریری یقین دہانی حاصل کرنے اور سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ پنجاب کے نام خط، مندرجات کیا ہیں؟
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ پنجاب میں نیکسٹ لیول گورننس کی ضرورت ہے اور عوام کی خدمت کے امور میں کسی بھی غلطی یا کوتاہی کی گنجائش نہیں ہوگی۔ ناقص کارکردگی کے مظاہرہ کرنے والے ضلعی سربراہان کو وارننگ کے بعد تبدیل کیا جائے گا۔
صوبے میں شہری ماحول کو صاف، محفوظ اور خوشگوار بنانے کے لیے ہر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی صفائی، گرین بیلٹس کی شجرکاری، پبلک ٹوائلٹس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب وزیراعلٰی پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف