Daily Pakistan:
2025-10-10@12:55:57 GMT

علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہو گئے

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہو گئے

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈی آئی خان روانہ ہو گئے۔

علی امین گنڈاپور نے روانگی سے پہلے پارٹی ورکرز اور وزیراعلیٰ ہاؤس سٹاف سے ملاقات کی۔علی امین گنڈاپور اپنے پرسنل سٹاف کے ہمراہ روانہ ہوئے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کردی

راولپنڈی:

سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے پی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی تصدیق کردی۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے اور نوجوان ایم پی اے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا حکم دیا ہے۔

سلمان راجا نے مزید کہا کہ آج عمران خان نے کے پی میں فوج پر بڑے حملے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ علی امین گنڈاپور اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں علی امین کو مزید اس عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطابق کے پی میں صورتحال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ قابو سے باہر ہے اور علی امین گںڈاپور کو عہدے سے ہٹادینا بہتر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے استعفے کے باعث حکومتی امور رک گئے
  • علی امین وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے روانہ، اسٹاف سے مصافحہ بھی کیا
  • گورنر خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر دستخط  کئے بغیر اسلام آباد روانہ 
  • مستعفی وزیراعلیٰ علی امین کی سوشل میڈیا ٹیم بھی پشاور سے رخصت
  • علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلی خیبرپختونخوا آخری کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا
  • علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آخری کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا
  • پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کردی
  • پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کردی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ: پی ٹی آئی ذرائع کا دعویٰ