پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا جس کے مطابق بھارتی مسافر اور جنگی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش اب 23 نومبر 2025 تک برقرار رہے گی۔

نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل 2025 سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا اسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی.

.. چالیس سالہ افغان بلے باز محمد نبی نے مصباح الحق کا منفرد ریکارڈ توڑ دیا مرید کے آپریشن سے متعلق معلومات چھپانے کے انسانی حقوق کمیشن کے دعوے مسترد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارت کے لیے فضائی حدود فضائی حدود کی بندش میں پاکستان نے

پڑھیں:

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے، صدر ایف پی سی سی آئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ، جوکہ اس وقت ٹیکس سال 2025 کے لیے 15 اکتوبر 2025 مقرر ہے ،کو 31 اکتوبر 2025 تک بڑھا دیا جائے۔عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ ایف بی آر کے چیئرمین، راشد محمود لنگڑیال کو لکھے گئے ایک خط میں ایف پی سی سی آئی نے ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا ہے۔ ان چیلنجز میں اہم مالیاتی دستاویزات کے حصول میں تاخیر، ایف بی آر کے پورٹل پر تکنیکی مسائل اور انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP) سسٹمز کو ایف بی آر کے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں مشکلات شامل ہیں۔صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر فوری اقدامات کرے؛ تاکہ ،ان مسائل کا حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو ان کے قانونی فرائض پورے کرنے ، ذہنی دباؤ سے بچانے اور سہولت دینے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع نہایت ضروری ہے۔سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے واضح کیاکہ بہت سے ٹیکس دہندگان ضروری مالیاتی ریکارڈ جمع کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں، جس کی بڑی وجہ ایف بی آر کے آن لائن پورٹل کی سست رفتاری اور بار بار پیش آنے والے تکنیکی مسائل ہیں، جو ریٹرنز جمع کروانے کے عمل میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرنے اس موقع پر کہا کہ کاروباری ادارے اپنے ERP سسٹمز کو ایف بی آر کے ڈیجیٹل انوائسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں؛ جس کی وجہ سے ٹیکس کمپلائنس میں تاخیر ہو رہی ہے۔ایف پی سی سی آئی نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں کم از کم 31 اکتوبر 2025 تک توسیع دے دی جائے؛ تاکہ، ٹیکس دہندگان کو پریشانی سے بچایا جا سکے۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
  • بھارت کےلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید اضافہ: نیا نوٹم جاری
  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 16 دن کی توسیع
  • ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی
  • بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع
  • بھارتی مسافر و جنگی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی
  • فضائی حدود کے کچھ روٹس مخصوص دورانیے کے لئے بند
  • انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے، صدر ایف پی سی سی آئی