سعودی عرب کے سالم الدوسری دوبارہ ایشین فٹبالر آف دی ایئر قرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ریاض میں جمعرات کو منعقد ہونے والی ایک شاندار تقریب میں سعودی عرب کے فٹبال اسٹار سالم الدوسری کو دوسری بار ایشین پلیئر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا، جب کہ جاپان کی ہانا تاکاہاشی نے خواتین کی کیٹیگری میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
سالم الدوسری، جنہوں نے حال ہی میں اپنی قومی ٹیم کو مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرانے میں اہم کردار ادا کیا، نے یہ ایوارڈ قطر کے اکرام عفیف اور ملائیشیا کے عارف ایمان کو پیچھے چھوڑ کر جیتا۔
الہلال کلب کے مڈفیلڈر الدوسری نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں اس اعزاز کے لیے شکر گزار ہوں۔ دوسری بار یہ جیتنا میرے لیے خاص ہے کیونکہ یہ ہماری ٹیم کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے ساتھ جیتے گئے ٹائٹلز انفرادی اعزازات سے زیادہ اہم ہیں، لیکن یہ ایوارڈ ان کی اجتماعی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کے سالم الدوسری پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر بن گئے
یہ سعودی عرب کے کسی کھلاڑی کو ساتویں مرتبہ دیا جانے والا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل 1994 میں سعید الاویئرن نے پہلی بار یہ ٹرافی جیتی تھی۔
دوسری جانب، جاپان کی مدافع ہانا تاکاہاشی نے خواتین کا ایوارڈ آسٹریلیا کی ہولی مک نامارا اور چین کی وانگ شوانگ کو شکست دے کر حاصل کیا۔ وہ جاپان کی چھٹی کھلاڑی بن گئیں جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
تاکاہاشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اس اعزاز کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔ آئندہ سال ویمنز ایشین کپ کے پیشِ نظر میری توجہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے اور بہترین کارکردگی دکھانے پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جاپان اور ایشیا میں خواتین کے فٹبال کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: کھیلوں کی سیاحت میں فروغ، 2030 تک 100 ارب ریال آمدن متوقع
اسی تقریب میں شمالی کوریا کے ری سونگ ہو کو انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ جیتنے پر کوچ آف دی ایئر قرار دیا گیا، جبکہ پیرس سینٹ جرمین کے جنوبی کوریائی کھلاڑی لی کانگ ان کو انٹرنیشنل پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز ملا۔
خواتین کی بین الاقوامی کیٹیگری میں چیلسی اور جاپان کی مائیکا ہامانو کو فاتح قرار دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹار سالم الدوسری ایشین پلیئر آف دی ایئر سعودی عرب ہانا تاکاہاشی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹار سالم الدوسری ایشین پلیئر آف دی ایئر پلیئر آف دی ایئر سالم الدوسری سعودی عرب کے جاپان کی کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
وزیرخزانہ کی جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دورہ امریکا کے دوران جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور تحفظ کو انتہائی اہمیت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا، پاک جاپان تعاون کے دیگر ممکنہ شعبوں کو بھی مل کر تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور حکومت کے پائیدار معاشی استحکام اور اصلاحات کے عزم کو اجاگر کیا۔وزیر خزانہ نے ریکوڈک منصوبے کیلئے قرض دہندگان گروپ میں جے بی آئی سی کی شمولیت کو سراہا۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات سے جاپانی کاروباری حلقوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے مثبت پیغام ملے گا۔(جاری ہے)
دوسری جانب دورہ امریکا کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر، محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جے پی مورگن انویسٹمنٹ سیمینار سے خطاب کیا۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی پالیسی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور شرکاء کو مالیاتی، مانیٹری اور بیرونی شعبوں میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے اسٹاف لیول معاہدہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کے دوسرے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی کے پہلے جائزے سے متعلق بھی بات کی۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے ملکی معیشت میں مثبت رجحانات کا ذکر کیا اور سرمایہ کاروں کے سوالات کے جوابات دئیے۔