جاپان کے سابق وزیراعظم مورایاما تومیچی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
جاپان کے سابق وزیراعظم مورایاما تومیچی انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز
ٹوکیو :جاپان کے سابق وزیر اعظم مورایاما تومیچی اویتا شہر کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 101 سال تھی۔ مورایاما تومیچی 1994 میں جاپان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے ۔ مئی 1995 میں، مورا یاما نے چین کا دورہ کیا تھا اور وہ پہلے جاپانی وزیر اعظم بنے جنہوں نے لو گوو چھیاؤ بل اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی یادگار میوزیم کا دورہ کیا۔
جاپان کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر، مورا یاما نے کابینہ کے فیصلے کی شکل میں مشہور مورا یاما تقریر کی تھی ، جس میں انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ جاپان کے نوآبادیاتی قبضے اور جارحیت نے بہت سے ممالک، خاص طور پر ایشیائی ممالک کے عوام کو بہت نقصان اور تکلیف پہنچائی ۔
اس تقریر میں اس حوالے سے ان کا الفاظ یہ بھی تھے کہ ‘اس کے لیے میں ایک بار پھر گہری ندامت اور مخلص معذرت کا اظہار کرتا ہوں ۔ یہ پہلا موقع تھا جب جاپان کے وزیر اعظم نے 15 اگست 1945 کو غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی یاد میں ہونے والی تقریبات کے دن جنگ سے متاثرہ ممالک سے عوامی طور پر معذرت کی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ ایک ہی دن میں آسمان پر جا پہنچا اگلی خبروینزویلا میں سی آئی اے کے “خفیہ آپریشن” کی لاطینی امریکہ کی طرف سے مذمت پاک افغان کشیدگی کم کرنےکیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے: ایرانی صدر اسرائیلی پابندیاں تباہ سرنگوں میں دفن یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں رکاوٹ ہیں: حماس چین کا تجربہ دنیا کے لیے قابل تقلید نمونہ فراہم کرتا ہے، ورلڈ فوڈ پرائز فاؤنڈیشن چین جاپانی سیاستدانوں کے یاسوکونی شرائن جانے کی بھرپور مخالفت کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ چین امریکہ تعلقات آج دنیا کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات ہیں، چینی وزیر خارجہ معرکہ حق میں مثر ثابت ہونے پر انڈونیشیا نے بھی چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدنیکا فیصلہ کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جاپان کے
پڑھیں:
سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے، انتقال کی جھوٹی خبر وائرل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے۔
سب سے پہلے خبر دینے کی دوڑ میں سوشل میڈیا پر حیدرآباد کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کے انتقال پر 1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے ممبر معین خان کی تصویر لگادی۔
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر معین خان راجپوت محبوب اسپورٹس کرکٹ کلب کے کپتان تھے جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان خیریت سے ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط خبر کی وجہ سے دنیا بھر میں معین خان کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور مداح سخت پریشانی کا شکار ہوگئے۔
سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے اس جھوٹی خبر پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا نے تصدیق کیے بغیر میرے متعلق خبر چلائی، جس سے سخت کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مجھے سینکڑوں پیغامات اور ٹیلی فون کالز وصول ہوئیں۔
پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک معین خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی خبر نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لینا بہت ضروری ہوتا ہے، بصورت دیگر متعلقہ افراد کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سابق ٹیسٹ کپتان نے اپنے ہم نام سینئر کرکٹر کی رحلت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔