جعلی تصویر کا دعویٰ: کیا پاکستانی کپتان نے بھارتی کھلاڑی کے قدم چھوئے؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے، جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے قدموں کو چھو رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ واقعہ 5 اکتوبر کو سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پیش آیا۔
تاہم، اس تصویر کی حقیقت کچھ اور ہے۔مختلف اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز، جیسے کہAttestiv اور Hive Moderation، کے ذریعے اس تصویر کا تجزیہ کیا گیا۔ Attestiv نے تصویر کو 98 کا ٹیمپر اسکور دیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تصویر میں بڑی حد تک چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ دوسری جانب Hive Moderation نے تصویر کو 77.
6 اکتوبر کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اس تصویر کو شیئر کیا گیا، جہاں کئی صارفین نے اسے سچ مانتے ہوئے پاکستان ٹیم پر تنقید شروع کر دی۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا گیاکہ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے بھارت سے شکست کے بعد سمرتی مندھانا کے قدم چھوئے۔تاہم، اس طرح کے گمراہ کن دعوے نہ صرف کھلاڑیوں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ کھیل کی روح کے بھی خلاف ہیں۔
بہرحال یہ تصویراصل نہیں ہے بلکہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہے۔ ایسے گمراہ کن مواد کو بغیر تحقیق کے شیئر کرنا نہ صرف غلط معلومات پھیلانے کا باعث بنتا ہے، بلکہ کھلاڑیوں اور کھیل کے وقار کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا مصافحہ
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں مدِ مقابل پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ کے آغاز سے پہلے روایتی مصافحہ کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف پہلا گول کر دیا گیا۔ پاکستان کے حنان شاہد نے ٹیم کو برتری دلائی۔
واضح رہے گزشہ ماہ ہونےو الے ایشیا کرکٹ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ جبکہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی کرکٹرز سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔