صدر ایران اصفہان سڑکوں پر سائیکل چلاتے نظر آئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی سائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ سرکاری حکام کے ہمراہ سائیکل سواری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ مناظر گزشتہ روز صوبہ اصفہان کے ہیں، جہاں صدر پزشکیان نے کئی سرکاری عہدیداروں کے ساتھ سائیکل کی سواری کی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر خوشگوار موڈ میں سائیکل چلا رہے ہیں جب کہ ان کے ارد گرد سیکیورٹی اہلکار اور دیگر حکام بھی سائیکل پر سوار ہیں۔
چند سوشل میڈیا صارفین کے مطابق صدر پزشکیان نے یہ قدم صحت مند طرزِ زندگی اور ماحولیاتی بہتری کے فروغ کے لیے اٹھایا، جب کہ عوام نے ان کے سادہ اور مثبت طرزِ عمل کو سراہا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہر میں ٹریلر سے ایک اور جان لیوا حادثے میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
کراچی:شہر میں ٹریلر سے ایک اور جان لیوا حادثے میں نوجوان زںدگی کی بازی ہار گیا، اسٹیل مل چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل چورنگی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئی۔
ریسکیو کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم ان کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
حادثہ ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر اپنے قبضے میں لے کر متوفی نوجوان کی موٹر سائیکل سمیت تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔